لیبیا میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 886 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 25822 ہوگئی۔ یہ اطلاع کورونا کنٹرول مرکز نے دی ہے ۔
مرکز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3971 ٹسٹ کئے گئے تھے ، جن میں سے 886 کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دریں اثنا ، 410 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13908 ہوگئی ہے جبکہ 11 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 409 ہوگئی ہے۔