جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 3،17،79،835 افراد متاثرہوئے ہیں اور 9،75،104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 69،33،548 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 2،01،884 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 86،508 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 57،32،519 ہوگئی ۔ وہیں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 1129 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 91،149 ہوگئی۔
برازیل میں اب تک 45،91،364 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1،38،105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 11،17،487 تک پہنچ گئی ہے اور 19،720 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں اب تک 7،84،268 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 24،746 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پیرو میں کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے اور کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں اب تک 7،76،546 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 31،568 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
میکسیکو میں اب تک 7،10،049 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 74،949 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
اسپین جنوبی افریقہ کو کورونا کے کیسز کے معاملے میں پیچھے چھوڑ کر آٹھویں نمبر پرپہنچ گیا ہے ۔ یہاں یہ تعداد 6،93،556 ہوگئی ہے۔ اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31،034 ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقہ نئے کیسز میں اضافے کے بعد نویں نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک تقریبا 6،65،188 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 16،206 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔
ارجنٹینا کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں 10ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں اب تک 6،64،799 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگا کی تعداد 14،376 ہو گئی ۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں فرانس نے چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ یہاں اس کی گرفت میں 5،08،456 افراد آچکے ہیں اور 31،447 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
چلی میں 4،49،903 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 12،345 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایران میں اس وبا سے 4،32،798 متاثر ہوئے ہیں جبکہ 24،840 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں اب تک 4،12،245 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 41،951 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 3،53،844 ہوچکی ہے اور 5،044 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا کے 3،31،359 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 4،569 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
عراق نے کورونا سے متاثر ہونے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان دونوں ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3،32،635 ہو گئی ہے جبکہ 8،754 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان میں اب تک 3،08،217 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 6،437 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا کیسز کی تعداد 3،08،069 ہوگئی ہے اور 7،711 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوروپی ملک اٹلی میں 3،02،537 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،758 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں فلپائن نے جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں 2،94،591 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5،091 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب کے قومی دن پر تقریبات، بھارتی وزرا کی شرکت
جرمنی میں اب تک 2،79،025 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،423 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ انڈونیشیا میں متاثرین کی تعداد 2،57،388 تک پہنچ گئی ہے اور 9،977 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 11،177 ، بیلجیم میں 9959 ، کینیڈا میں 9294 ، بولیویا میں 7731 ، نیدرلینڈ میں 6344 ، سویڈن میں 5876 ، مصر میں 5822 ، چین میں 4738 ، رومانیہ میں 4550 ، یوکرین میں 3754 ، گوئٹے مالا میں 3154 ، پولینڈ میں 2344 ہیں ، پاناما میں 2291 ، ہونڈوراس میں 2222 ، سوئٹزرلینڈ میں 2060 اور پرتگال میں 1928 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔