ETV Bharat / international

اولمپکس کے لئے ڈوپنگ ٹیسٹ جاری رکھے گا کینیا - ڈوپنگ ٹیسٹ

کورونا وائرس کے خطرے کے درمیان کینیا ’’ٹوکیو اولمپکس‘‘ کے لئے اپنی ٹیم کے ڈوپنگ ٹیسٹ جاری رکھے گا اور اس کے لئے اس نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر کی رقم منظور کی ہے۔

اولمپکس کے لئے ڈوپنگ ٹیسٹ جاری رکھے گا کینیا

author img

By

Published : May 18, 2020, 3:00 PM IST

کینیا کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (اےڈی اے كے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جافٹر رگت نے کہا کہ یہ مشکل وقت سے نکلنے کا ایک طریقہ ہے۔ اب تک کئی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور 60 سے زیادہ کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

رگت نے کہا کہ ’’ہم نے ملک میں ڈوپنگ سے لڑنے کے لئے بجٹ طے کیا ہے اور ہم اس جنگ میں جیت حاصل کریں گے۔ ہمارے پاس اولمپکس کے لئے 170000 ڈالر کا بجٹ ہے جبکہ گزشتہ سال کی دوحہ عالمی ایتھلیٹکس کے لئے 26 ملین ڈالر کا بجٹ تھا۔‘‘

اے ڈی اے كے نے اپنے قیام کے بعد سے چار سال میں 4116 ٹیسٹ کئے ہے جس میں 3552 يورين (پیشاب) جبکہ 545 خون کے نمونے لیے گئے۔ اب تک 120 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

عالمی ایتھلیٹکس کے صدر سیبسٹین کو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں آنے جانے پر پابندی کی وجہ سے ڈوپنگ کے خلاف جنگ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ٹیسٹ میں کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔

عالمی ایتھلیٹکس نے کینیا کو ایتھوپیا، یوکرین، بیلاروس، نائیجیریا اور بحرین کے ساتھ اے زمرے میں رکھا ہے یہ زمرہ ان ممالک کے لئے ہے جن کے کھلاڑی ڈوپنگ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عالمی چمپئن شپ یا اولمپکس سے پہلے ان ممالک کے کھلاڑیوں کو مقابلے سے باہر تین ٹیسٹ کرانے ہوں گے تبھی یہ اولمپکس میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.