یہ اطلاع نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کے حوالے سے مقامی اخبار ’وانگارڈ‘ نے دی ہے۔
ان علاقوں میں پہلی مرتبہ 30 مارچ کو 14 دن کے لئے پابندی لگائی گئی تھی اور اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے، سفر منسوخ کرنے اور چھوٹے اداروں کو بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ طبی اداروں، کھانے کی اشیاء کی فراہمی کرنے والی تنظیموں، توانائی کی فراہمی، گیس اسٹیشنوں اور نجی سیکورٹی کمپنیوں کو پابندیوں سے مستثٰنی رکھا گیا تھا۔
اخبار نے مسٹر بوهاري کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’’میں نے قومی دارالحکومت ابوجا، لاگوس اور اوگون ریاستوں میں پیر یعنی چار مئی 2020 سے مرحلہ وار طریقے سے آہستہ آہستہ نرمی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
نائجیریا میں کووڈ ۔19 سے اب 1337 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 40 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔