نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ لگ جانے کے واقعے میں9 بچوں سمیت 28 لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے اور آتشزدگی کے باعث کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ابتدائی خبروں کے مطابق یہ سانحہ نائیجیریا کے دارالحکومت کوگی اسٹیٹ کے لوکجا شہر میں گزرا جہاں بتایا جاتا ہے کہ ایک گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پٹرول ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا اور پٹرول ٹینکر میں آگ لگنے سے کم از کم 30 لوگ جھلس گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں کھڑی دس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایک عینی شاہد کے مطابق پٹرول ٹینکر لے جارہا ڈرائیور گاڑی پرکنٹرول کھو بیٹھا اور ٹینکر ایک گاڑی سے ٹکراگیا جس کے بعد اس میں زوردار دھماکہ ہوگیا۔
روڈ سیفٹی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی نائیجیریا کی ریاست میں گیس ٹینکر پھٹا جس کے بعد آگ لگ گئی۔
فیڈرل روڈ سیفٹی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ ہائی وے پر واقع ایک پیٹرول اسٹیشن کے سامنے پیش آیا۔
ریاستی گورنر کا کہنا ہےکہ حادثے میں متعدد جانوں کا زیاں ہوا، ٹینکر میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں، املاک اور دیگر قیمتی سامان تباہ ہوگیا۔