ETV Bharat / international

Former Libyan Deputy PM Arrested: لیبیا کے سابق نائب وزیراعظم بدعنوانی معاملے میں گرفتار - لیبیا کے اٹارنی جنرل کا بیان

لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری کیے گئے سابق نائب وزیراعظم عبدالکریم عبدالرحمن کی گرفتاری وارنٹ Former Libyan Deputy PM Arrested میں کہا گیا کہ کریم نے آڈٹ بیورو کی اجازت کے بغیر، ناقص معیار اور زیادہ قیمتوں والے معاہدوں پر دستخط کیے، جس کی وجہ سے قوم کو اربوں کا نقصان ہوا۔

Former Libyan deputy PM arrested in corruption case
لیبیا کے سابق نائب وزیراعظم بدعنوانی معاملے میں گرفتار
author img

By

Published : Jan 5, 2022, 10:30 PM IST

لیبیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے منگل کو سابق نائب وزیراعظم Former Libyan Deputy PM اور وزیر داخلہ الصادق عبدالکریم عبدالرحمن کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ آئندہ قومی انتخابات میں صدارتی عہدے کے امیدوار کریم کے خلاف مالی بدعنوانی کے معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔

اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا، " کریم نے آڈٹ بیورو کی اجازت کے بغیر، ناقص معیار اور زیادہ قیمتوں والے معاہدوں پر دستخط کیے"۔ ان معاہدوں سے قوم کو 1.257 ارب (27.3 کروڑ امریکی ڈالر) کا نقصان ہوا ہے۔ Former Libyan Deputy PM Arrested

یہ بھی پڑھیں:

بیان میں مزید کہا گیا،" مدعا علیہ نے اپنے ایک دوست کو عوامی پیسہ جمع کرنے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور عہدے کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے مقصد سے مدد فراہم کی اور ان کے رویے کے نتیجے میں 23 کروڑ دینار (5 کروڑ ڈالر) سے زائد کا نقصان ہوا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل دفتر نے وزیر ثقافت مبروکہ عثمان کو مالی بدعنوانی کے ایک کیس میں ان کی گرفتاری کے کئی دن بعد رہا کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.