ETV Bharat / international

سوڈان: سیلاب سے 102 افراد ہلاک، لاکھوں افراد متاثر - کورونا وائرس کی وبا

سوڈان میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے بعد کورونا وائرس کی وبا کے دور میں ایک اور خطرہ روکے ہوئے پانی سے امراض کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

floods in sudan severely affect normal life
سوڈان: سیلاب سے 102 افراد ہلاک، لاکھوں افراد متاثر
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:57 PM IST

دریائے نیل زمانہ قدیم سے ہی سوڈان میں روزمرہ زندگی کا حصہ رہی ہے۔ دریائے نیل میں سیلاب کے بعد سوڈان کے مختلف حصوں میں تباہی مچ گئی ہے۔

اس سیلاب کی وجہ سے کئی دیہات تباہ ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوکر مجبور زندگی گزار رہے ہیں۔

ویڈیو

کورونا وائرس کی وبا کے دور میں ایک اور خطرہ روکے ہوئے پانی سے امراض کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ جو عالمی وبائی مرض کے وقت زندہ بچ جانے والوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہورہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ 'گذشتہ چار دنوں میں سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 160000 سے بڑھ کر 720000 اور سیلاب سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی ہے'۔

اقوام متحدہ نے نے بتایا کہ سیلاب سے 71،000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ، جبکہ 72،000 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3300 سے زیادہ جانور ہلاک ہوگئے۔

سرکاری، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے تقریبا 200،000 افراد تک صحت سے متعلق کھانے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان پہنچائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.