ETV Bharat / international

سوڈان میں ایمرجنسی: سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس - سوڈان میں ایمرجنسی

سوڈان میں فوج کے ہاتھوں صدر عمر البشیر کی برطرفی کے بعد ملک کے حالات پر سکیورٹی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

سکیورٹی کونسل
author img

By

Published : Apr 12, 2019, 12:08 PM IST

اس اجلاس میں سوڈان کی تازہ سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

العربیہ کے مطابق، جمعرات کے روز امریکہ اور پانچ یورپی ممالک نے جمعہ کی شام سوڈان کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس طلب کیا۔

سلامتی کونسل کا اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب کل جمعرات کو سوڈان میں ایک ڈرامائی پیش رفت میں فوج نے صدر عمر البشیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

فوج نے ایک ملٹری کونسل تشکیل دی ہے جو دو سال تک عبوری طور پر ملک میں حکومت چلائے گی۔

سفارت کاروں کا کہنا ہےکہ سلامتی کونسل کا اجلاس امریکہ، فرانس، برطانیہ، جرمنی، بیلجیم اور پولینڈ کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.