ETV Bharat / international

نائجیریا ساحل سے یرغمال 18 بھارتی رہا

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 10:29 AM IST

ہانگ کانگ کے ایک جہاز سے نائجیریا کے ساحل سے سمندری لٹیروں کے ذریعہ اغوا کیے گئے 18 بھارتیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس جہاز کو 3 دسمبر کو ہائی جیک کر لیا گیا تھا۔

نائجیریا ساحل سے یرغمال 18 بھارتی رہا
نائجیریا ساحل سے یرغمال 18 بھارتی رہا

نائجیریائی ساحل کے قریب سمندری لٹیروں کے ذریعہ ہانگ کانگ کے جہاز سے اغوا کیے گئے 18 بھارتیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ نائجیریا میں بھارتی ہائی کمیشن نے اتوار کو یہ معلومات دی۔

سمندری واقعات پر نظر رکھنے والی ایجنسی اے آر ایکس میری ٹائم کے مطابق 3 دسمبر کو سمندری لٹیروں نے جہاز پر قبضہ کر لیا تھا اور اس میں سوار 19 افراد کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان میں 18 بھارتی تھے۔

نائجیریا میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ نائجیریائی نیوی اور جہاز کی کمپنی نے 18 بھارتی شہریوں کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

ان شہریوں کو 3 دسمبر کو ایمٹی نیو کانسٹیلیشن نامی جہاز سے اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے اغوا کے بعد بھارتی ہائی کمیشن نے نائجیریا کی ایجنسیوں سے مدد کرنے کو کہا تھا۔

آسٹریلیائی وزیراعظم نے عوام سے معافی مانگی

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.