ETV Bharat / international

افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق

گزشتہ دنوں بل گیٹس نے بھی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 'افریقہ میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر کورنا کی وبا پھیل گئی تو ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔'

افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق
افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق
author img

By

Published : Mar 15, 2020, 3:32 PM IST

خوفناک وائرس کورونا وائرس اب افریقہ میں بھی تیزی سے پھیلنے لگاہے، مزید چار ممالک میں متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براعظم افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

نامبیا، روانڈا، اسواتینی اور موریتانیہ میں کورنا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 'تمام متاثرین بیرون ملک سے سفر کرکے واپس آئے تھے۔ افریقی حکومتیں اور صحت عامہ سے متعلقہ ادارے وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ افریقہ کی 1.3 ارب آبادی کو صحت کے کمزور انفرااسٹرکچر کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

نامبیا میں اسپین سے آنے والے دو متاثرین کی تصدیق کے بعد 21مارچ کو ملک میں آزادی کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔ موریتانیہ میں بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہفتے کو جنوبی افریقہ میں 14 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 38ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی فوج نے چین کے ووہان میں موجود 121طلبا کو ملک واپس لانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 'افریقی ممالک کے ہسپتالوں میں بڑی تعداد میں انتہائی نگہداشت اور وینٹی لیٹر کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اس لئے خدشہ ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خطہ میں زیادہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں بل گیٹس نے بھی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 'افریقہ میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.