مصر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی کی اطلاعات ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں محض 511 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 40 افراد کی موت ہوچکی ہے، جس سے یہ تعداد بڑھ کر4،558 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ اب تک 91،583 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملک میں مسلسل 17 ویں دن کورونا وائرس کے کیسز ایک ہزار سے بھی کم تھے جو 19 جون کو 1،774 ریکارڈ کیے گئے تھے۔
دریں اثنا مزید 933 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 32،903 ہوگئی ہے۔