ETV Bharat / international

براعظم افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا کی تصدیق

ہفتے کو جنوبی افریقہ میں 14نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 38ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی فوج نے چین کے ووہان میں موجود 121طلبا کو ملک واپس لانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 6:50 PM IST

براعظم افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا کی تصدیق
براعظم افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا کی تصدیق

کورونا وائرس اب براعظم افریقہ میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ مزید چار ممالک میں متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق براعظم افریقہ کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

نامبیا، روانڈا، اسواتینی اور موریتانیہ میں ہفتے کو پہلے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین بیرون ممالک سے سفر کرکے واپس آئے تھے۔ افریقی حکومتیں اور صحت عامہ سے متعلقہ ادارے وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

براعظم افریقہ کی 1.3ارب آبادی کو صحت کے کمزور انفرااسٹرکچر کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

نامبیا میں اسپین سے آنے والے دو متاثرین کی تصدیق کے بعد 21مارچ کو ملک میں آزادی کی تقریبات منسوخ کردی گئیں۔ موریتانیہ میں بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ہفتے کو جنوبی افریقہ میں 14نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 38ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی فوج نے چین کے ووہان میں موجود 121طلبا کو ملک واپس لانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں انتہائی نگہداشت اور وینٹی لیٹر کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں اس لئے خدشہ ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خطہ میں زیادہ جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں بل گیٹس نے بھی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ براعظم افریقہ میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.