افریقی براعظم میں کورونا کے تقریباً 20ہزار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد پیر کے روز بڑھ کر 7.2 لاکھ کے پار پہنچ گئی۔
افریقی بیماری کنٹرول وروک تھام مرکز کے مطابق براعظم میں متاثرین کی تعداد 720622 ہوگئی ہے،کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 15082 ہوچکی ہے۔مرکز کے مطابق براعظم میں اب تک 382857 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔
جنوبی افریقہ،مصر،نائجیریا،گھانا۔الجیریا،مورکو اور کیمرون افریقہ کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک شامل ہیں۔جنوبی افریقہ 364328 متاثرہ معاملوں کے ساتھ سنگین طور پر متاثر ہے جبکہ مصر میں 87775 اور نائجیریا میں 36663 متاثر ہوئے ہیں۔
مرکز کے مطابق انفکشن کے معاملے میں جنوبی افریقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔اس کے بعد شمالی اور مغربی افریقہ کا مقام ہے۔