ETV Bharat / international

کولمبیا میں احتجاج و مظاہرہ جاری

author img

By

Published : Nov 28, 2019, 3:29 PM IST

کولمبیا حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس میں راحت کی یقین دہانی کے باوجود ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج و مظاہرہ لگاتار جاری ہے۔

colombia protests
کولمبیا میں احتجاج و مظاہرہ جاری

کولمبیا حکومت کی طرف سے انکم ٹیکس میں راحت کی یقین دہانی کے باوجود ملک کے بڑے شہروں میں احتجاج و مظاہرہ لگاتار جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صدر آئیون ڈیوک نے منگل کو کم آمدنی والی آبادی پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے اور نئی ملازمتوں کے وضع کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ ان کایہ اعلان دراصل قومی ٹریڈ یونینز کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل سے باہر ہونے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : آسٹریلیا میں گرمی سے عوام پریشان

ڈیوک نے بدھ کو پرتشدد مظاہرین کو انتباہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد مظاہرین کو بخشا نہیں جائے گا۔حالانکہ انہوں نے پرامن احتجاج کو روکنے یا پابندی عائد کرنےجیسا بھی کچھ نہیں کہا۔

قابل غور ہے کہ تقریبا دو لاکھ سے زیادہ لوگ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 21 نومبر سے ملک گیر احتجاج کر رہے ہیں ۔ ان مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک چار مظاہرین کی موت ہوچکی ہے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

SV

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.