ETV Bharat / international

کیمرون: بس حادثہ میں 60 افراد ہلاک - اردو خبر

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 70 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس یاؤندے کی طرف جارہی تھی اور نمیل گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔

accident
accident
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 1:38 PM IST

کیمرون میں بس کے خوفناک حادثہ میں تقریباً 60 مسافروں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے اس حادثہ کے بارے میں اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 70 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس یاؤندے کی طرف جارہی تھی اور نمیل گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔

سرکاری زرائع نے کہا 'بیشتر مسافر یا تو نئے سال کا دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے جا رہے تھے، یا کرسمس ڈے کو منا کر واپس آ رہے تھے یا کاروباری افراد نئے سال کی خوشیوں میں سفر کر رہے تھے'۔

انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی 60 سے زائد مسافروں کی مدد کے لئے سڑک پر آئے، اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر امدادی کارکنوں کے ملبے سے گزرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.