ETV Bharat / international

برازیل میں بیک وقت دو قسم کا کورونا وائرس ہونے کا انکشاف - برازیل

کووڈ ۔ 19 کے حوالہ سے ایک پریشان کن اطلاع برازیل سے یہ مل رہی ہے کہ یہاں لوگوں کو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کی دو اقسام لاحق ہونے لگی ہیں۔

Brazilian researchers find patients infected with two different coronavirus strains
برازیل میں بیک وقت دو قسم کا کورونا وائرس ہونے کا انکشاف
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:25 PM IST

برازیل میں اب تک ایسے 2 مریض سامنے آ چکے ہیں جو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کی دو اقسام کا شکار ہو کر اسپتال پہنچے۔ ان مریضوں سے متعلق پریشان کن انکشاف فیویل یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام پھیلی ہوئی ہیں۔ ان میں سے دو اقسام کو ’پی 1‘ اور ’پی 2‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ان مذکورہ دو مریضوں میں یہ دونوں اقسام بیک وقت پائی گئی ہے، ان دونوں مریضوں کا تعلق برازیل کے شہر ریو گرانڈیڈو سول سے ہے۔ پی1کورونا وائرس کی وہ قسم ہے جس پر پوری دنیا میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ یہ قسم کورونا وائرس کی تیار ہونے والی ویکسین کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہے۔

یہ قسم زیادہ تر جنوبی امریکہ کے ممالک میں پائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.