ETV Bharat / international

Stampede Outside Cameroon Stadium: کیمرون میں اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ، چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 2:17 PM IST

کیمرون میں ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ فٹبال شائقین ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ Six people Died Stampede Outside Cameroon Stadium

کیمرون میں اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ، چھ افراد ہلاک

کیمرون میں ایک اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ مچنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حادثے کے وقت لوگ اسٹیڈیم میں جاری افریقہ کپ آف نیشنز Africa Cup of Nations دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ Stampede Outside Cameroon Stadium

کیمرون کے وسطی صوبے کے گورنر ناصری پال بیا نے کہا کہ 'حادثہ اس وقت پیش آیا جب فٹ بال کے شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حادثے کے وقت اسٹیڈیم میں کیمرون اور کوموروس کے درمیان اہم ناک آؤٹ میچ کھیلا جا رہا تھا۔' Governor of Central Cameroon on Stampede Cameroon Stadium

انہوں نے کہا کہ 'اس حادثے میں کئی دوسرے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے دارالحکومت یاؤنڈے کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام کو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔' Stampede at Cameroon Soccer Stadium

امانوئل نجومو نامی ایک عینی شاہد کے مطابق حادثے کے وقت اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر 1000 سے زائد افراد جمع تھے اور وہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا 'ہر کوئی بے صبر ہو رہا تھا اور میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتا تھا۔ لوگوں نے حفاظتی حصار توڑ دیا اور پھر بھگدڑ مچ گئی۔'

اس اسٹیڈیم میں 60 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اسٹیڈیم کی صرف 80 فیصد گنجائش کے ساتھ میچز کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.