ETV Bharat / international

الجیریا: حزب اختلاف کے بائیکاٹ کے دوران نئے آئین پر ووٹنگ کا اختتام

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:06 AM IST

انتخابی رائے شماری کے دوران نئے آئین کے بہت سے مخالفین نے ووٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین میں تبدیلی کے بجائے ایک نئے صدر کا انتخاب ضروری ہے۔

Algeria votes on new constitution amid opposition boycott
الجیریا: حزب اختلاف کے بائیکاٹ کے دوران نئے آئین پر ووٹنگ کا اختتام

الجیریا کے مختلف شہروں میں پولنگ اسٹیشن پر گزشتہ رات ووٹنگ کا عمل اختتام کو پہنچا کیونکہ ایک متنازعہ ریفرنڈم پر رائے شماری کی گئی کہ آیا نظر ثانی شدہ آئین کو منظوری دی جائے یا نہیں؟

ویڈیو

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں نومنتخب صدر عبد المجید تبو بون نے عوام اور حزب اختلاف سے وعدہ کیا تھا کہ مختلف صدور اور اراکین پارلیمنٹ کی مدت کار کو محدود رکھا جائے۔ اسی ضمن میں ریفرنڈم پر رائے شماری کی گئی۔

تاہم انتخابی رائے شماری کے دوران نئے آئین کے بہت سے مخالفین نے ووٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین میں تبدیلی کے بجائے ایک نئے صدر کا انتخاب ضروری ہے۔

جمہوریت کے حامی کارکنوں کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ آئین میں موجودہ رہنماوں کی نئی نسل کا سیاست میں داخلے کے ضمن میں کچھ نہیں کہا گیا، کیونکہ اس سے اقرباپروری میں مزید اضافہ ہوگا۔

Algeria votes on new constitution amid opposition boycott
الجیریا کے صدر عبدالمجید تبون

دریں اثنا صدر عبد المجید تبو بون کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی علامات ظاہر ہونے کے بعد جرمنی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔

نئے آئین پر ووٹنگ کا اختتام

صدارتی مشیر عمر نے بتایا ہے کہ فی الحال صدر کی طبیعت بہتر ہے اور طبی معائنہ جاری ہے۔

تقریبا 23.5 ملین الجزائر کے ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ یہ ریفرنڈم فرانس سے الجیریا کی جنگ آزادی کے آغاز کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر علامتی طور پر منعقد کیا گیا۔نتائج کا اعلان پیر کو ہونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.