مشرقی افریقی ملک صومالیہ کی دارالحکومت موغا دیشو میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں کم از کم ساتھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
مقامی ریڈیو اسٹیشن 'دسلان' کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ فوج کے جوانوں کو نشانہ بناکر انجام دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجر: مہلک حملوں کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان
اس دھماکے میں مارے گیے لوگوں میں دو افسران بھی شامل ہیں۔ ان کی کار کو دھماکہ سے شدید نقصان پہنچا۔
اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔