ETV Bharat / international

لیبیائی ساحل کے قریب کشتی غرقاب، متعدد پناہ گزیں ہلاک

اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیں 'یو این ایچ سی آر' کے مطابق لیبیائی ساحل پر جہاز ڈوبنے سے تقریباً 150 لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

Rescued migrants sit on a coast some 100 kilometers (60 miles) east of Tripoli
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 8:22 AM IST

Updated : Jul 27, 2019, 9:14 AM IST

لییبا کے ساحل کے قریب جمعرات کی شام پناہ گزینوں سے بھری ایک کشتی بحیرۂ روم میں غرقاب ہوگئی، جس کے نتیجے میں 150 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لیبیا میں کشتی حادثہ، درجنوں ہلاک

یو ایچ سی آر کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 150 افراد کو مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا ہے۔

یہ کشتی لیبیا کے دارالحکومت تریپولی سے تقریباً 120 کلو میٹر دور ایک شہر سے نکلی تھی، لیکن جلد ہی حادثے کا شکار ہو گئی۔

اس سے قبل رواں برس مئی میں تیونس کے ساحل کے نزدیک بھی ایک کشتی غرقاب ہونے کی وجہ سے کم از کم 65 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ہزاروں تارکین وطن ہر برس بحیرہ روم پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان میں اکثر لیبیا کے ہوتے ہیں۔

یہ تارکین وطن بسا اوقات کمروز اور قدیم کشتی کا استعمال کرتے ہیں، جس کے سبب اکثر وہ حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 27, 2019, 9:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.