ETV Bharat / international

نائیجریا میں 110 لوگوں کو اجتماعی طور سے ہلاک کردیا گیا

افریقی بر اعظم پر انسانی بحران کا ماحول ہے۔ ایتھوپیا میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، وہیں نائجیریا میں عام شہروں کا اجتماعی قتل، بڑا انسانی بحران بتایا جا رہا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 5:12 PM IST

نائیجریا میں کم سے کم 110 لوگوں کو اجتماعی قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے جن میں زیادہ تر کسان ہیں۔ اس دوران 40 کسانوں کو اجتماعی طور پُر نم آنکھوں کے ساتھ وداع کیا گیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تصادم سے متاثر بورنو ریاست کی راجدھانی مائی دگری کے نزدیک مقامی سرکاری علاقے میں سنیچر کو دوپہر میں شیبے گاؤں اوردیگر دیہی علاقوں میں لوگوں کو اجتماعی طور سے قتل کردیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح لوگوں نے اپنے کھیتوں میں فصل کی کٹائی کررہے مردوں اور عورتوں پر حملہ کردیا۔ شبہ ہے کہ اس دوران کئی خواتین کو اغوا بھی کرلیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ برسوں میں علاقے میں مسلح گروپ بوکو حرام اور اس سے الگ ہوکر بنی تنظیم اسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقہ پروونس (آئی ایس ڈبلیو اے پی) نے اس طرح کے کئی حملوں کو انجام دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.