ETV Bharat / headlines

کورونا سے نمٹنے کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے: سونیا - کورونا سے نپٹنے کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ حکومت کو وبا کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کی رضامندی سے قومی پالیسی بنانی چاہئے۔

کورونا سے نپٹنے کے لیے قومی پالیسی بنائی جائے: سونیا

author img

By

Published : May 1, 2021, 4:53 PM IST

سونیا گاندھی نے آج یہاں جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وبا سے متحد ہوکر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔ اس لیے جہاں تک ممکن ہو ایک دوسرے کی ہرمدد کرنی چاہئے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے لیے یہ وقت بیدار ہونے اور فرض کی ادائیگی کا ہے۔ اس لئے کسی تفریق کے بغیر متاثرین کی مدد کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا سب سے سنگین اثر غریبوں پر پڑ رہا ہے۔ ملک کا ہر غریب وبا کی وجہ سے بحران میں آگیا ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومت کی ذمہ داری مزدوروں کی ہجرت روکنا اور انہیں مناسب مدد پہنچانا ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ میری حکومت سے گزارش ہے کہ وہ سب سے پہلے غریبوں کی سوچے اور ان کی ہجرت کو روکنے کے لئے جدوجہد ختم ہونے تک ہر کنبہ کے اکاونٹ میں کم از کم 6000 روپے ڈالے۔ اسپتالوں کو آکسیجن جنگی پیمانہ پر دستیاب کرایا جائے۔ تمام اہل وطن کے لیے کورونا سے بچاو کا انتظام ہو تاکہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.