ETV Bharat / entertainment

Rapper MC Stan wins Bigg Boss ریپر ایم سی اسٹین بگ باس سولہ کے فاتح بنے - بستی کا ہستی ایم سی اسٹین بگ باس کے ونر بنے

بگ باس 16 کی ٹرافی ایم سی اسٹین کے نام ہوگئی۔ شو میں پہلے پرینکا چاہر چودھری اور شیو کے درمیان مقابلے کی امید کی جارہی تھی، لیکن آخری لمحات میں ایم سی اسٹین سب کو شکست دے کر سیزن کے فاتح بن گئے۔ شیوا دوسرے نمبر پر رہے۔ ایم سی اسٹین کو سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ MC Stan wins Bigg Boss Season 16, beats Shiv Thakare

Rapper MC Stan wins Bigg Boss 16, beats Shiv Thakare
ریپر ایم سی اسٹین بگ باس سولہ کے فاتح بنے
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 7:19 AM IST

ممبئی: بگ باس سیزن 16 کی ٹرافی ایم سی اسٹین کے نام ہو گئی ہے۔ بستی کے مشہور ریپر ایم سی اسٹین نے بگ باس کی ٹرافی جیت لی ہے۔ اسٹین کی جیت کے ساتھ ہی شیو ٹھاکرے اور پرینکا چاہر چودھری کا بگ باس 16 کا فاتح بننے کا خواب پورا نہیں ہوا۔ شیو ٹھاکرے فرسٹ رنر اپ رہے، جب کہ پرینکا چاہر چودھری سیکنڈ رنر اپ رہیں۔

اس سیزن میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جب تمام قیاس آرائیوں پر پانی پھر گیا ہو۔ ایک طرف پرینکا چاہر چودھری اور دوسری طرف شیو ٹھاکرے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ فاتح بن سکتے ہیں، لیکن تمام قیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں۔ ایم سی اسٹین کی زبردست فین فالوونگ نے انہیں فاتح بنا دیا۔ وہ شو میں واحد تھے جو خاموشی سے فائنل اور ٹرافی کو اپنے نام کیے۔

ایم سی اسٹین کا بگ باس 16 کا سفر مختلف رہا۔ کبھی وہ پرسکون تو کبھی فعال نظر آئے۔ اسٹین کی ایک خوبی جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئی وہ یہ کہ انہوں نے آخر تک دوستی اور دشمنی دونوں نبھائی۔ شو میں ان کی ارچنا سے بالکل نہیں بنی تو انہوں نے آخر تک ان سے بات نہیں کی۔

ایم سی اسٹین نے بگ باس 16 کی انعامی رقم میں 31 لاکھ 80 ہزار روپے جیتے ہیں۔ مزید ایک چمکتی ہوئی گاڑی بھی جیت ہیں۔ سلمان خان نے رقم کا چیک اور کار کی چابیاں اور بگ باس کی ٹرافی اسٹین کے سپرد کی۔

بتادیں کہ ایم سی اسٹین خود کو بستی کا ہستی کہتے ہیں۔ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی شناخت ایک ریپر کے طور پر بنائی ہے۔ اس کے والد پولیس میں ہیں۔ وہ اکثر اپنی گرل فرینڈز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے تھے۔ اسٹین کی گرل فرینڈ کا نام بوبا بتایا جارہا ہے۔ سلمان خان بھی اکثر بوبا کا نام لے کر اسٹین کو چھیڑ تے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.