ETV Bharat / entertainment

Zoya Akhtar on Nepotism: زویا اختر نے اقربا پروری کی بحث سے بچنے کے لیے اسٹار کڈز کو کیا مشورہ دیا

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 2:52 PM IST

زویا اختر کی آئندہ فلم دی آرچیز سے بالی ووڈ کے تین اسٹار کڈز سہانا خان، خوشی کپور اور اگستیہ نندا فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ایک انٹرویو میں فلمساز زویا اختر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے آرچیز کی کاسٹ کو آن لائن ہونے والی ٹرولنگ اور اقرباپروری پر کیا مشورہ دیا ہے۔

زویا اختر نے اقربا پروری کی بحث سے بچنے کے لیے اسٹار کڈز کو کیا مشورہ دیا

حیدرآباد: فلمساز زویا اختر اپنی فلم دی آرچیز کی کاسٹ پر ہونے والی تنقید سے آگاہ ہیں۔ فلم کے اعلان کے بعد سے ہی ایک بار پھر بالی ووڈ میں اقرباپروی کی بحث شروع ہوگئی ہے اور لوگ اس کی تنقید کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور، اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ان اسٹار کڈز میں شامل ہیں جو زویا کی فلم کے ساتھ فلمی دنیا میں جلوہ گر ہوں گے۔Zoya Akhtar on Nepotism

ایک حالیہ انٹرویو میں زویا نے اسٹار کڈز کو مشورہ دیا کہ قابل بنو اور صرف اپنے کام پر توجہ دو۔ انہوں نے کہا کہ کرئیر چننے کے معاملے میں بچے اکثر اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہیں جو ایک قدرتی عمل ہے۔ انٹرویو میں زویا نے کہا کہ 'میرا مطلب ہے کہ اب آپ بڑے ہوگئے ہو، آخر میں ہم سب اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔ جب آپ ایسے گھر میں بڑے ہوتے ہیں جہاں آپ کے والدین نے بہت کچھ حاصل کیا ہو تو آپ ان کے جیسا بننا چاہتے ہیں اور آخر میں آپ وہی کرتے ہیں جو چیزیں وہ کیا کرتے تھے اور یہ ایک بہت عام بات ہے۔ اور کوئی یہ کیسے کہہ سکتا ہے کہ آپ یہ کرسکتے ہیں یا یہ نہیں کرسکتے ہیں؟'۔

جب زویا سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اسٹار کڈز کو تنقید کا سامنا کرنے کے لیے کیا مشورہ دیا ہے تب انہوں نے کہا کہ 'اس کے لیے کوئی ٹریننگ نہیں دی جاسکتی ہے، آپ کو اس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ آپ کو کام کرنا پڑے گا۔ بس اپنا سر نیچے رکھو اور محنت کرتے جاؤ '۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' آخر میں یہی چیز اہمیت رکھتی ہے کہ آپ نے کتنی اچھی طرح کام کیا ہے۔ اگر آپ نے اچھا کام کیا ہے تو آپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اپنا کام کرو بس۔ اپنے آپ کو مضبوط کرو۔ میں صرف اس بات پر توجہ دیتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا ہے اور اگر میں نے اپنا کاچ اچھی طرح اور ایمانداری سے کام کیا ہے تو مجھے پذیرائی ملے گی۔ اتنا ہی ہے، آپ اپنے سوا کسی چیز کو کنٹرول نہیں کرسکتے، آپ لوگوں کی باتوں کو کنٹرول نہیں کر سکتے، آپ لوگوں کے خیالات کو کنٹرول نہیں کر سکتے، آپ کنٹرول نہیں کر سکتے، آپ اس بات پر کنٹرول نہیں کرسکتے کہ وہ آپ کو پسند کرسکتے ہیں یا پسند نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ صرف اس بات پر کنٹرول کرسکتے ہیں کہ آپ کیا کرسکتے ہیں اور آپ کو یہی کرنا چاہیے۔ اپنی توجہ کو مرکوز کریں اور مضبوط بنیں'۔

واضح رہے کہ ان اسٹار کڈز کے علاوہ دی آرچیز میں ویدانگ رینا، مہر آہوجا، ڈاٹ اور یوراج مینڈا بھی ہیں۔ یہ فلم نیٹ فلکس پر جلد آرہی ہے اور یہ مشہور آرچی کامکس پر مبنی ہے جسے بھارتی رنگ دیا گیا ہے۔۔ ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ زویا نے حال ہی میں برازیل میں نیٹفلکس ٹوڈم ایونٹ میں دی آرچیز کے ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔

مزید پڑھیں:The Archies gang for Netflix event دی آرچیز کی پوری ٹیم نیٹفلکس توڈم فیسٹیول کے لیے برازیل روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.