ETV Bharat / entertainment

Zeenat Aman on Parveen Babi: زینت امان نے اپنی لاجواب ساتھی اداکارہ 'پروین بابی' کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا - زینت امان کا پروین بابی پر انسٹاگرام پوسٹ

بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے مشہور اداکار پروین بابی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 کی دہائی میں اکثر ان کا ایک دوسرے سےموازنہ کیا جاتا تھا۔

زینت امان نے اپنی لاجواب ساتھی اداکارہ 'پروین بابی' کو ان کی سالگرہ پر یاد کیا

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 7:48 PM IST

پروین بابی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ زینت امان نے انسٹاگرام پر فلم اسٹار کو یاد کیا۔ 1970 کی دہائی میں دونوں نے اپنے کرئیر کی شروعات کی اور اکثر دونوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کیا جاتا تھا۔ تجربہ کار اداکارہ نے انسٹاگرام پر پروین کے بارے میں لکھا کہ ان کے ذہن میں پروین کی صرف مثبت یادیں ہیں نہ کہ وہ یادیں جو میڈیا میں مرحومہ اداکارہ کے حوالے سے لکھی گئی۔ زینت نے یہ لکھاکہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر کوئی پروین کو ان کے جذبے کے لیے یاد رکھے۔Zeenat Aman on Parveen Babi

انسٹاگرام پر زینت امان نے پروین کی یاد میں ایک طویل نوٹ لکھا اور ساتھ میں پروین کے ساتھ اپنی دو خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ 'پروین خوبصورت، گلیمرس اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔ 70 کی دہائی میں ہمارے بالوں کا اسٹائل بھی ایک جیسا تھا اور ہم دونوں کو ہی مغربی فیشن پسند تھا۔ اگرچہ ہمیں کبھی ایسا نہیں لگا لیکن ہمیں اکثر کہا جاتا تھا کہ ہمارے درمیان ایک غیرمعمولی مشابہت ہے۔ شاید یہ سچ ہوگا کیونکہ پچھلے سال حال ہی میں دبئی میں مجھے 'پروین میڈیم' کے طور پر رابطہ کیا گیا۔ فطری طور پر اس وقت میڈیا نے ہمیں ایسا دکھایا کہ ہمارے درمیان مقابلہ ہے اور ہم ایک دوسرے کے دشمن ہیں لیکن حقیقت میں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے تئیں خلوص سے پیش آیا کرتے تھے ہم بہت اچھے دوست نہیں تھے لیکن ایک ہم عصر، ساتھی اور ایک دوسرے کے خیر خواہ تھے۔ ہم نے آشانتی اور مہان میں ایک ساتھ کام کیا'۔

زینت نے مزید لکھا کہ ' پروین کی ذہنی صحت سے متعلق بیماری کے ساتھ جدوجہد ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی جب ملک اس وقت بھی اس موضوعات کے حوالے سے اتنا ہی بے حس اور لاعلم تھا۔ ان کی موت کے بعد میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ انہیں کیسے یاد کیا جائے ۔ لیکن میڈیا نے ان کے رومانوی تعلقات اور تنازع پر ہی توجہ دی لیکن پروین اس سے کہیں زیادہ تھی کہ انہوں نے کس کو ڈیٹ کیا یا جب وہ بیمار تھیں تو انہوں نے کس کے بارے میں کیا کہا۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں واقعی میں اپنی بات کہنے کا موقع نہیں ملا'۔

زینت آگے کہتی ہیں کہ 'وہ ذہین اور محنتی اور تخلیقی انسان تھیں۔ انہیں پڑھنا پسند تھا اور مجھے یاد ہے کہ وہ سیٹ پر شاٹس کے درمیان کتاب پڑھا کرتی تھیں۔ انہوں نے ایک اداکارہ کے طور پر لاجواب کامیابی حاصل کی، یہاں تک کہ ٹائم میگزین کے سرورق پر بھی نظر آئیں۔ بعد میں وہ مختلف تخلیقی مشاغل میں مصروف رہیں۔ انہوں نے ایک روحانی سفر کا آغاز کیا اور ایک انٹیریئر ڈیزائن کے طور پر بھی کام کیا۔ ان کی موت سے پہلے ہم برسوں تک کبھی رابطے میں رہے اور کبھی نہیں بھی رہے۔ پروین کئی جگہوں پر لاجواب تھیں اور مجھے امید ہے کہ انہیں ایک پرجوش شخص کے طور پر یاد کیا جائے گا'۔

زینت امان کے اس پوسٹ کے بعد کئی مداحوں نے پروین بابی کو یاد کیا۔ اس کے علاوہ فرحان اختر، سنجے کپور، جانوی کپور، کاجول اور چترانگدا نے اس پوسٹ پر تبصرہ بھی کیا۔ کاجول نے لکھا کہ 'یہ سچ ہے'۔ چترانگدا سنگھ نے لکھا کہ ' کتنی خوبصورتی سے آپ نے ان کی یاد کو بیان کیا'۔ سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ' لاجواب نوٹ۔۔ دل کو چھو جانے والا'۔

پروین بابی نے 1983 میں فلموں سے دوری اختیار کرلی تھی۔ وہ 20 جنوری 2005 کو 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش کچھ دنوں کے بعد ممبئی کے گھر سے ملی۔

مزید پڑھیں:Zeenat Aman Instagram Debut: زینت امان نے انسٹاگرام پر قدم رکھا، کہا 70 کی دہائی میں مردوں کا غلبہ تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.