ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke: سارہ علی خان نے اپنی ماں اور بھائی ابراہیم کے ساتھ ذرا ہٹکے ذرا بچکے دیکھی - سارہ علی خان نے تھیٹر میں فلم دیکھی

سارہ علی خان نے ایک تھیٹر میں اپنی فیملی کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' دیکھی۔ اس فلم میں وہ وکی کوشل کے ساتھ مرکزی کردار میں ہیں۔

سارہ علی خان نے اپنی ماں اور بھائی ابراہیم کے ساتھ ذرا ہٹکے ذرا بچکے دیکھی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:47 AM IST

ممبئی: سارہ علی خان اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم 'ذرا ہٹکے ذرا بچکے' کی کامیابی سے خوش ہیں۔ اب انہوں نے اپنی ماں امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ساتھ اپنی فلم یہ دیکھی اور ایک خوشگوار لمحہ گزارا۔ اتوار کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سارہ نے اپنی ماں امریتا، بھائی ابراہیم اور مداحوں کی تصویروں کا ایک کولاج شیئر کیا۔ تصویر میں انہیں اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ' اتوار سہ پریوار سنیما دیکھ کر گزارا'۔Zara Hatke Zara Bachke

لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کہانی اندور کے ایک متوسط طبقے کے جوڑے کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم میں وکی نے کپل نامی ایک یوگا انسٹرکٹر کا کردار ادا کیا ہے اور سارہ نے سومیا کا کردار ادا کیا ہے جو ایک ٹیچر ہے۔

سارہ علی خان نے اپنی ماں اور بھائی ابراہیم کے ساتھ ذرا ہٹکے ذرا بچکے دیکھی
سارہ علی خان نے اپنی ماں اور بھائی ابراہیم کے ساتھ ذرا ہٹکے ذرا بچکے دیکھی

فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق،فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر پہلے اور دوسرے دن مجموعی طور پر 12.69 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم نے اتوار کے روز 9 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

اس سے قبل وکی نے فلم کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'لکشمن سر اور میڈاک فلمز کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا ہے۔ میں نے فلم کی شوٹنگ میں بہت اچھا وقت گزارا، خاص طور پر سارہ کے ساتھ اور امید ہے کہ شائقین اس فلم کو اتنا ہی پسند کریں گے جیسا کہ ہم نے فلم کو بناتے وقت کیا تھا'۔ وہیں سارہ نے بتایا کہ 'میں ایسی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع پاکر مشکور ہوں۔ میں یہ جاننے کے لیے بے چین ہوں کہ شائقین کا اس پر کیا ردعمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:Zara Hatke Zara Bachke box office : ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے پہلے دن کی باکس آفس کمائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.