ETV Bharat / entertainment

آدی پروش کے طوفان کا ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کمائی پر زیادہ اثر نہیں پڑا - ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی باکس آفس کمائی

وکی کوشل اور سارہ علی خان کی حالیہ ریلیز فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کا مقابلہ باکس آفس پر آدی پروش سے ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 70 کروڑ روپے کی کمائی کے قریب ہے۔ جانیے فلم نے تیسرے ویک اینڈ میں کتنی کمائی کی ہے۔

آدی پروش کے طوفان کا ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی کمائی پر زیادہ اثر نہیں پڑا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 1:03 PM IST

حیدرآباد: وکی کوشل اور سارہ علی خان کی رومانوی کامیڈی فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو آدی پروش نے باکس آفس پر دھو ڈالا ہے۔ حالانکہ کم بجٹ میں تیار ہونے والی اس فلم نے اس طوفان کو برداشت کرلیا ہے جو آدی پروش کی ریلیز سے باکس آفس پر پیدا ہوا ہے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر تین ہفتے مکمل کرلیے ہیں اور سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔

جہاں تک فلمی جائزے کی بات آتی ہے تو آدی پروش کی طرح ذرا ہٹکے ذرا بچکے نے فلمی ناقدین کو خوش نہیں کیا ہے۔ تاہم فلم نے شائقین کے دل کو جیت لیا ہے اور اب باکس آفس پر وہ 70 کروڑ روپے کی کمائی کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے اتوار کو باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے۔ فلم نے اتوار کو 2.34 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جس سے فلم کے تیسرے ویک اینڈ کی کل کمائی 5.31 کروڑ روپے ہوجاتی ہے۔

ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے باکس آفس کلیکشن پر ایک نظر ڈالیں:

دن 1 5.49 کروڑ روپے

دن 2 7.20 کروڑ روپے

دن 3 9.90 کروڑ روپے

دن 5 4.14 کروڑ روپے

دن 6 3.87 کروڑ روپے

دن 7 3.51 کروڑ روپے

دن 8 3.24 کروڑ روپے

دن 9 5.76 کروڑ روپے

دن 10 7.02 کروڑ روپے

دن 11 2.70 کروڑ روپے

دن 12 2.52 کروڑ روپے

دن 13 2.25 کروڑ روپے

دن 14 1.95 کروڑ روپے

دن 15 1.08 کروڑ روپے

دن 16 1.89 کروڑ روپے

دن 17 2.34 کروڑ روپے

فلم نے ہندوستان کے باکس آفس پر 68.31 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے،

بھارت میں ذرا ہٹکے ذرا بچکے کا ہفتہ وار باکس آفس کلیکشن

ہفتہ 1: 37.35 کروڑ روپے

ہفتہ 2: 25.65 کروڑ روپے

تیسرے ویک اینڈ : 5.31 کروڑ روپے

دنیش وجن کی میڈڈاک فلمز کے ذریعے پروڈیوس کی گئی فلم نے اپنی باکس آفس کمائی سے فلم سازوں میں اپنی فلم تھیٹر میں ریلیز کرنے کا اعتماد پیدا کیا ہے۔ واضح رہے کہ وبائی مرض کے بعد بہت سارے فلمسازوں نے اپنی فلم کی ریلیز کے لیے او ٹی ٹی کا راستہ اختیار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Adipurush Box Office Collection: تنقید کے باوجود فلم آدی پروش نے پہلے ہفتے 300 کروڑ روپے کی کمائی کی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.