ETV Bharat / entertainment

Pamela Chopra Passes Away یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا کا انتقال

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 7:57 PM IST

بالی ووڈ کے تجربہ کار ہدایت کار یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 74 کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ اور معروف پلے بیک گلوکارہ پامیلا چوپڑا کا انتقال ہوگیا۔ وہ 74 برس کی تھیں۔ خاندانی ذرائع نے جمعرات کو یہاں یہ جانکاری دی۔ بالی ووڈ کے ذرائع نے بتایا کہ آنجہانی چوپڑا کی اہلیہ چند ہفتوں سے بیمار تھیں۔ انہیں علاج کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے دو بیٹوں، فلم پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا (اداکارہ رانی مکھرجی کے شوہر) اور اداکار پروڈیوسر ادے چوپڑا کے ساتھ رہتی تھیں۔

ان کی آخری رسومات جوہو میں ادا کی گئیں، جس میں خاندان کے افراد اور بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ خاندان نے 'گہرے دکھ کی اس گھڑی میں رازداری' کی درخواست کی اور ان کی دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ پامیلا کی شادی 1970 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ لیجنڈ فلمساز بی آر چوپڑا کے چھوٹے بھائی یش چوپڑا سے ہوئی تھی۔دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ یش چوپڑا اکتوبر 2012 میں ڈینگی کی وجہ سے 80 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔

شادی کے بعد ہندی اور پنجابی میں گانے والی پامیلا چوپڑا کو بہت سے مقبول گانوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے جیسے 'میں سسرال نہیں جاؤں گی' (چاندنی - 1989)، لوک گیت 'بنوں کی آئے گی بارات' (آئینہ - 1993)، 'گھر آجا پردیسی' (دل والے دلہنیا لے جائیں گے - 1995)، اداس نمبر 'سرخ جوڑے کی یہ جگمگاہت، (کبھی کبھی - 1976)، ایک طوائف گانا 'ادھر آستمگر' (سوال - 1982)، ایک قوالی 'عاشق ہو تو ایسا ہو' اور سومبرے 'اس کے کھیل نرالے (دونوں نوری - 1979)، 'جا رے بہنا جا' (ترشول - 1978)۔

یہ بھی پڑھیں: Cinematograph Bill 2023 مشہور شخصیات نے سنیماٹوگراف ترمیمی بل 2023 کا خیرمقدم کیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.