بالی ووڈ کی تجربہ کار اداکارہ وحیدہ رحمان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ سال 2021 میں اداکارہ مادھوری دکشت نے وحیدہ رحمان کو اس وقت حیران کردیا تھا جب انہوں نے سیٹی بجائی تھی۔ اس وائرل ہونے والی ایک پرانے کلپ میں دونوں اداکاراؤں کو رئیلٹی شو ڈانس دیوانے کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی مادھوری نے اپنی سیٹی بجانے کی مہارات کا انکشاف کیا وحیدہ یہ بات سن کر حیرت زدہ رہ جاتی ہیں۔ Madhuri Dixits whistling skills
وحیدہ نے مادھوری سے پوچھا کہ 'تم واقعی سیٹی بجا لیتی ہو، اس پر مادھوری نے سر ہلاتے ہوئے کہا کہ 'ہاں'۔ وحیدہ پھر کہتی ہیں کہ ' او مائی گاڈ'۔ وحیدہ نے مزید کہا کہ 'ان کے بچوں اور ان کے کزنز نے انہیں یہ سیکھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ سیٹی بجانا سیکھ نہیں پائی'۔ اس کے بعد مادھوری کہتی ہیں کہ ' میں میرے بلڈنگ کے لڑکوں کو سیکھاتی تھی'۔ واضح رہے کہ ڈانس دیوانے کے اس ایپی سوڈ میں مادھوری اور وحیدہ نے مشہور گانے ' پان کھائے سیاں ہمار' پر ڈانس بھی کیا تھا، جس کی ویڈیو مادھوری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں اپنی فلم کھلنائک کی ریلیز کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک پوسٹ بھی شیئر کیا تھا۔ مادھوری ڈکشٹ کو آخری بار ویب سیریز دی فیم گیم میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ایمیزون پرائم کی فلم ماجا ما میں بھی دیکھا گیا تھا۔