حیدرآباد: گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا جونس کا ڈیکس شیفرڈ کے ساتھ بیرون ملک میں دیے گئے ایک انٹرویو نے بھارت میں ایک نئے تنازعہ کو جنم دے دیا ہے۔ اداکارہ سے پروڈیوسر بننے والی پرینکا نے بھارت میں اسٹارڈم کا مزہ چھکنے کے بعد ہالی ووڈ میں نئے سرے سے شروعات کی۔ پرینکا کے امریکہ منتقل ہونے کے قدم کی جہاں تعریف کی گئی وہیں لوگوں کو یہ بات کم معلوم ہے کہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا تھا جس کا انکشاف اداکارہ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا ہے۔Vivek Agnihotri lauds Priyanka Chopra
ہالی ووڈ میں کرئیر بنانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ 'ایسا وقت تھا جب وہ بالی ووڈ میں 'کارنر' محسوس کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں کے ساتھ مسائل کی وجہ سے انہیں زیادہ مواقع نہیں دیے گئے۔ ہالی ووڈ میں جانے کے اپنے فیصلے پر غور کرتے ہوئے پرینکا نے مزید کہا کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں چل رہی سیاست سے تنگ آگئی تھیں اور انہیں ان سب چیزوں سے لڑنے کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی تھی۔
پرینکا کے اس حالیہ انٹرویو نے بالی ووڈ کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہلچل پیدا کردی ہے۔ کنگنا رناوت، جنہوں نے اس انٹرویو کے بعد پرینکا کی حمایت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار کرن جوہر کو ٹھہرایا، کے بعد اب وویک اگنی ہوتری نے پرینکا کے اس سنسنی خیز انٹرویو پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ٹویٹر پر وویک نے پرینکا کی اس انٹرویو کی ایک خبر شیئر کی اور اداکار کو حقیقی زندگی کا اسٹار قرار دیا جنہوں نے بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ وویک نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' جب بڑے غنڈے غنڈہ گردی کرتے ہیں تب کچھ گھٹنے ٹیک دیتے ہیں، کچھ ہتھیار ڈال دیتے ہیں، کچھ ہار مان لیتے ہیں، کچھ منشیات لیتے ہیں، کچھ جان بھی گنوا دیتےہیں۔ ان بدمعاشوں کے گینگ کے خلاف، جنہیں ہرانا ناممکن ہے، بہت کم لوگ کھڑے ہوتے ہیں اور اپنی کامیابی کی ایک الگ دنیا بناتے ہیں۔ وہی حقیقی زندگی کے ستارے ہیں'۔
اس سے قبل کنگنا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کرن نے چوپڑا پر پابندی عائد کی۔ فلم فیشن میں پرینکا کے ساتھ کام کرنے والی کوئین اداکارہ نے کہا کہ کرن جوہر نے سابق مس ورلڈ کو اس حد تک ہراساں کیا کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگی۔