ETV Bharat / entertainment

Vivek Agnihotri New Film: دی کشمیر فائلز کے فلمساز وویک اگنی ہوتری نے اپنی نئی فلم دی ویکسین وار کا اعلان کیا - دی ویکسین وار کی ریلیز تاریخ

دی کشمیر فائلز کے ہدایتکار وویک اگنی ہوتری نے اپنی سالگرہ پر اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا ہے۔ ساتھ میں فلمساز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی آئندہ فلم 11 زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ Vivek Agnihotri New Film

Vivek Agnihotri New Film
Vivek Agnihotri New Film
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 1:58 PM IST

فلمساز وویک اگنی رواں سال اپنی متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہے تھے۔ اب فلمساز نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا ہے۔ اس فلم کا نام 'دی ویکسین وار' ہے۔ آج سے دو دن پہلے وویک نے سوشل میڈیا پر اس فلم سے متعلق ایک اشارہ بھی دیا تھا۔ لیکن وویک نے اپنی 49 ویں سالگرہ پر فلم کے نام سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ Vivek Agnihotri New Film

وویک اگنی ہوتری نے اپنی 49 ویں سالگرہ پر اپنی نئی فلم دی ویکسین وار کا اعلان کیا اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ' پیش ہے دی ویکسین وار۔ ایک ایسی جنگ کی ناقابل یقین سچی کہانی جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے تھے کہ ہندوستان لڑی گئی اور سائنس، ہمت اور بھارت کی عظیم اقدار کے ساتھ یہ لڑائی جیتے گی۔ یہ یوم آزادی، 2023 (15 اگست) کے موقع پر 11 زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ ہمیں دعائیں دے۔ فلم ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم، کنڑ کے علاوہ مراٹھی، بنگالی، پنجابی، بھوجپوری، انگریزی اور گجراتی میں ریلیز کی جائے گی۔

وویک نے نئی فلم کے ساتھ اتنی ہی معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس فلم میں مرکزی کردار کون ہوں گے۔ وویک خود اس فلم کو ڈائریکٹ کریں گے۔

وویک رنجن اگنی ہوتری 10 نومبر 1973 کو مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار، میں پیدا ہوئے۔ سال 2005 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم 'چاکلیٹ' کی ہدایت کاری کی۔ اس کے بعد سال 2007 میں جان ابراہم اور ارشد وارثی کی اسپورٹس ڈرامہ فلم 'دھن دھنا دھن گول'، 'ہیٹ سٹوری' (2012)، 'زِد' (2014)، 'بودھا ان اے ٹریفک جام' اور 'جنونیت' (2016)، 'دی تاشکند فائلز( 2019)، 'دی کشمیر فائلز' (2022) جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی۔ 'دی کشمیر فائلز' نے باکس آفس پر 250 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ 'دی ویکسین وار' کے بعد وویک دہلی فسادات پر مبنی فلم 'دی دہلی فائلز' بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: Aamir Khan Trolled for New Ad وویک اگنی ہوتری نے عامر خان اور کیارا اڈوانی کے نئے اشتہار کی نکتہ چینی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.