ETV Bharat / entertainment

Virat Kohli on Anushka Sharma انوشکا کی قربانیوں نے زندگی کے تئیں میرا نقطہ نظر بدل دیا، وراٹ کوہلی - انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی

اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے حال ہی میں آر سی بی پوڈ کاسٹ میں ڈینش سائٹ کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح اداکارہ نے ان کے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

انوشکا کی قربانیوں نے زندگی کے تئیں میرا نقطہ نظر بدل دیا، وراٹ کوہلی

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 3:39 PM IST

حیدرآباد: اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ڈینش سائٹ کے ساتھ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے ان کی زندگی کو اتنے پیار سے بھر دیا۔ وراٹ نے حال ہی میں آر سی پی پوڈ کاسٹ پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پوڈ کاسٹ کا خاص حصہ وہ تھا جب وراٹ نے انوشکا کے بارے میں بات کی۔ وراٹ نے بتایا کہ انوشکا کے ماں بننے کے سفر نے انہیں کس طرح ہمت اور طاقت بخشی ہے۔ وراٹ نے کہا کہ والدین بننے کا سفر بہت خاص تھا لیکن یہ انوشکا کے لیے اس سے بھی زیادہ خاص تھا۔ بچے کو دنیا میں لانا عموماً والدین کے لیے ایک خاص احساس ہوتا ہے، لیکن خاص طور پر ایک ماں کے لیے، یہ زندگی بدل دینے والا ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل رہا ہے جس نے وراٹ کی زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماں کی زندگی پوری طرح تبدیل ہو جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انوشکا مکمل طور پر ہر سانچے میں ڈھلنے کے لیے تیار تھیں اور اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو سنبھالتی تھیں۔ وراٹ نے کہا کہ 'میں نے سب کچھ دیکھا ہے۔ میں نے وہ تبدیلی دیکھی ہے۔ اس چیز نے مجھے یہ سوچنے کی ہمت اور ایک حوصلہ دیا ہے کہ میری جدوجہد انوشکا کے مقابلے میں بے حد معمولی ہے جو اس نے برداشت کیا ہے'۔ وراٹ نے مزید کہا کہ انوشکا کی قربانیوں نے ان کی زندگی کو دیکھنے کے نقطہ نظر کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ مشہور ترین جوڑوں میں سے ایک وراٹ اور انوشکا نے 11 دسمبر کو اٹلی میں شادی کی۔ وہ 11 جنوری 2021 کو ایک بچی کے والدین بنے، جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا۔ واضح رہے کہ وراٹ آئندہ دنوں میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا 200 واں بین الاقوامی میچ کھیلیں گے۔

دوسری جانب انوشکا جلد ہی 'چکڑا ایکسپریس' میں لیجنڈری بھارتی فاسٹ باؤلر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کریں گی۔ انہیں آخری بار فلم کلا میں ایک کیمیو کردار میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں ان کے کیمیو کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا ، لیکن فلم کی ریلیز کے بعد ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Virat Kohli Visit Nainital وراٹ کوہلی بابا نیم کرولی دھام پہنچے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.