وجے دیوراکونڈا نے جمعہ کو اپنی اگلی فلم 'وی ڈی 12' کا اعلان ایک پوسٹر کے ساتھ کیا، جس میں اداکار کی پہلی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گوتم تیننوری کی یہ فلم وجے کی اگلی تیلگو فلم ہونے والی ہے۔ پوسٹر میں اداکار ایک پولیس اہلکار کے طور پر نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں وجے نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار فلم کی اسکرپٹ سنی تب ان کا دل کچھ وقت کے لیے دھڑکنا بھول گیا تھا'۔ وجے دیورکونڈا کو آخری بار سال 2022 میں فلم لائیگر میں اننیا پانڈے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔VD12 First Look
وجے کی آئندہ فلم 'وی ڈی 12' کا پوسٹر سامنے آگیا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار نظر آرہا ہے لیکن اس کا چہرہ ایک کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے وجے دیورکونڈا نے ٹویٹ کیا کہ 'اسکرپٹ، ٹیم، میری اگلی فلم ۔ یہ سن کر میرا دل کچھ وقت کے لیے دھڑکنا بھول گیا'۔ فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کوئی جاسوسی تھرلر فلم ہوسکتی ہے۔ کیونکہ پوسٹر پر لکھا ہوا ہے ' میں نہیں جانتا کہ میرا تعلق کہاں سے ہے، تمہیں بتاؤں کہ میں نے کس کو دھوکہ دیا ہے۔ ایک گمنام جاسوس'۔
-
The Script. The Team. My next.
— Vijay Deverakonda (@TheDeverakonda) January 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
My heart skipped a few beats when I heard this. #VD12 pic.twitter.com/x7ELlsb6Ub
">The Script. The Team. My next.
— Vijay Deverakonda (@TheDeverakonda) January 13, 2023
My heart skipped a few beats when I heard this. #VD12 pic.twitter.com/x7ELlsb6UbThe Script. The Team. My next.
— Vijay Deverakonda (@TheDeverakonda) January 13, 2023
My heart skipped a few beats when I heard this. #VD12 pic.twitter.com/x7ELlsb6Ub
گوتم تیننوری نے بھی فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'وجے دیورکونڈا کے ساتھ وی ڈی 12 خاص ہے'۔ وی ڈی 12 کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے اور اس کے بارے میں مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔ وجے دیوراکونڈا کے مداحوں نے ان کی نئی فلم کے پہلے پوسٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بہت ساری مبارکباد بھیجی ہے۔ بہت سے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ انہیں ایک 'جاسوس' کے طور پر دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتے'۔ واضح رہے کہ وجے دیورکونڈا کی آخری فلم لائیگر باکس آفس پر بری طرح سے ناکام ہوئی تھی ۔ اس فلم کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے کوئی خاص ردعمل نہیں ملا تھا۔