ETV Bharat / entertainment

Nitin Manmohan Passes Away تجربہ کار فلمساز نتن منموہن انتقال کرگئے

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:59 PM IST

فلمساز نتن منموہن نے جمعرات کو ممبئی میں آخری سانس لی۔ 3 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ تقریبا 15 دن تک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔Nitin Manmohan passes away

تجربہ کار فلمساز نتن منموہن انتقال کرگئے

حیدرآباد: بول رادھا بول اور لاڈلا جیسی فلموں کے لیے مشہور فلم پروڈیوسر نتن منموہن کا جمعرات کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا ان کی بیٹی پراچی نے ان کی موت کی جانکاری دی۔ فلمساز 62 سال کے تھے۔ فلمساز 3 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد نئی ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔Nitin Manmohan passes away

ان کی بیٹی نے بتایا کہ نتن منموہن صحت کی کئی پیچیدگیوں سے لڑ رہے تھے اور آج صبح 10 بجے کے قریب انتقال کر گئے۔ پراچی نے بتایا کہ ' انہیں 3 دسمبر کو دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ صحتمند کرنے کی کوشش کی۔

پراچی نے ایک نیوز وائر کو بتایا کہ 'دماغ اور جسم کے دیگر حصوں میں آکسیجن اور خون کی سپلائی نہ ہونے سے کچھ نقصان ہوا اور اس کی وجہ سے مرگی کی کیفیت پیدا ہوئی۔ آہستہ آہستہ،ان کی حالت خراب ہونے لگی۔ وہ آج صبح تقریباً 10-10.20 بجے ہم سے رخصت ہو گئے'۔

تجربہ کار فلمساز کو مبینہ طور پر ہفتہ کی شام کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں نئی ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال لے جایا گیا تھا ۔ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق نتن کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتوار کے روز اہلکار نے پی ٹی آئی کو فلمساز کی صحت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 'انہیں دل کے مسائل کی وجہ سے کل رات ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ بہت نازک حالت میں آئے تھےْ وہ آئی سی یو میں ہیں'۔

بول رادھا بول اور لاڈلا کے علاوہ نتن نے یملا پگلا دیوانہ، آرمی، شول، محبت کے لیے کچھ بھی کرے گا، دس، چل میرے بھائی، مہا سنگرام، انصاف، دیوانگی، نئی پڑوسن، ادھرم، باغی، اینا مینا ڈیکا، تتھاستو، ٹینگو چارلی، گلی گلی چور ہے، دل مانگے مور اور سب کشل منگلی جیسی فلمیں بنائی تھیں

نتن منموہن آنجہانی اداکار منموہن کے بیٹے ہیں، جنہوں نے برہمچاری، گمنام اور نیا زمانہ جیسی فلموں میں کام کیا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ ڈولی، ایک بیٹا سوہم اور ایک بیٹی پراچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.