ETV Bharat / entertainment

James Cameron reacts to Titan submersible: ٹائٹینک فلم کے فلمساز کا ٹائٹن آبدوز حادثے پر ردعمل - ٹائٹن آبدوز اور ٹائٹینک حادثے میں مماثلت

تجربہ کار فلم ساز جیمز کیمرون نے ٹائٹن آبدوز کے لاپتہ ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے۔ فلمساز اس بات سے حیران ہیں کہ ٹائٹینک اور ٹائٹن کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں کافی مماثلت ہے۔

ٹائٹینک فلم کے فلمساز کا ٹائٹن آبدوز حادثے پر ردعمل

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 2:25 PM IST

لاس اینجلس: ٹائٹینک کے فلمساز جیمز کیمرون نے کہا ہے کہ وہ 1912 کے مشہور جہاز ٹائٹینک کے ڈوبنے اور اس کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے آبدوز ٹائٹن میں سوار مسافروں کی المناک موت کے درمیان مماثلت سے حیران ہیں ہالی ووڈ کے تجربہ کار فلمساز، جنہوں نے سال 1997 کی فیچر فلم ٹائٹینک کی ہدایتکاری کی ہے، نے کہا کہ آبدوز کے حوالے سے انجینئرنگ کمیونٹی نے کئی بار تشویش کا اظہار کیا تھا۔ James Cameron reacts to Titan submersible

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار نے اس واقعے سے سبق سیکھنے کو کہا ہے۔ اے بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیمرون نے کہا کہ ' انجینئرنگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے کمپنی کو خط لکھ کر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کمپنی کو کہا تھا کہ وہ مسافروں کو لے جانے کے لیے جو قدم اٹھا رہی ہے وہ بہت تجرباتی ہے اور اس کی تصدیق کرنے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ ٹائٹینک اور ٹائٹن کو پیش آئے حادثے کے درمیان مماثلت نے مجھے حیران کردیا ہے۔ ٹائٹینک جہاز کے کپتان کو بھی بار بار برف کے تودے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا لیکن انہوں نے اندھیری رات میں پوری رفتار سے جہاز چلایا اور آخر میں وہ برف کے تودے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا'۔

فلمساز، جو ٹائٹینک کے ملبے کی جگہ کا دورہ کرنے کے لیے خود 33 بار گہرے سمندر میں غوطہ لگا چکے ہیں، نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ 100 سال بعد اسی جگہ پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ حادثہ حیران کردینے والا ہے کیونکہ یہ سانحہ اسی جگہ پیش آیا ہے اور یہاں بھی کئی انتباہات پر توجہ نہیں دی گئی۔

جمعرات کو ریسکیو ٹیم کو ٹائٹینک جہاز کے ملبے کے قریب سے آبدوز کے بیرونی حصے ملے۔ مشن کی قیادت کرنے والی کمپنی اوشین گیٹ نے کہا کہ 5 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.