ETV Bharat / entertainment

Bhediya teaser: فلم بھیڑیا کا خوفناک ٹیزر ریلیز، جانئیے فلم کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ - فلم بھیڑیا کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ

ورون دھون اور کریتی سینن کی آئندہ فلم 'بھیڑیا' کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ ساتھ ہی فلم کا 55 سکینڈ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔Bhediya teaser

فلم بھیڑیا کا خوفناک ٹیزر ریلیز، جانئیے فلم کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 1:01 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ فلم اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم بھڑیا رواں سال 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کے ہدایت کار امر کوشک ہیں۔ اب 30 ستمبر کو فلم سازوں نے فلم کا ایک خوفناک ٹیزر جاری کرکے ٹریلر کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 19 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ 'بھیڑیا' ایک ہارر کامیڈی فلم ہونے والی ہے۔Bhediya teaser

فلم کی تحریر نیرن بھٹ نے کی ہے۔ بھٹ نے ویب سیریز اسور اور مشہور ٹی وی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے شو میں کام کیا ہے۔ بھیڑیا کے میکرس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم کی ریلیز کی تاریخ اور اس کا پہلا پوسٹر جاری کیاہے۔ فلم کے پوسٹر میں لکھا ہے، اگلے سال اس تاریخ کو ملتے ہیں۔ اس فلم میں ورون دھون کے ساتھ کریتی سینن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم بھیڑیا 25 نومبر 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

فلم کا ٹیزر شاندار نظر آرہا ہے۔ ٹیزر کی شروعات میں چمگادڑ اڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد جنگل میں ایک خوفناک آدم خور بھیڑیا اپنے شکار کی تلاش میں ایک شخص کے پیچھے بھاگتا نظر آرہا ہے اور پھر کچھ لوگ آگ کے چاروں طرف کھڑے ہوکر پوجا کرتے نظر آرہےہیں اور ٹیزر کے آخر میں دروازے کو توڑتے ہوئے ایک بھیڑیا گھر میں داخل ہوتے نظر آرہا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ اس سال مارچ میں اروناچل پردیش کے شہر زیرو میں شروع ہوئی تھی۔ فلم استری اور روحی کے بعد پروڈیوسر دنیش وجن کی یہ تیسری ہارری کامیڈی فلم ہونے والی ہے۔ فلم میں اسپیشل ایفیکٹس کے لیے ہالی ووڈ اسٹوڈیو مسٹر ایکس کی خدمات لی گئی ہیں۔پروڈیوسر دنیش وجن نے کہا کہ 'جب سے ہم نے بھیڑ یا کے اسکرپٹ پر کام شروع کیا ہے، ہمیں معلوم تھا کہ ہماری فلم کو مسٹر ایکس اسٹوڈیو کی مہارت درکار ہوگی۔ میکرز نے اس سے قبل فلم کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ جس میں ایک آدمی کو بھیڑیا بنتے دکھایا گیا تھا۔

ٹیزر کا اختتام بھیڑیا کے ٹریلر کی تاریخ کے ساتھ ہوتا ہے۔ 19 اکتوبر کو فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے کی ایک خاص وجہ ہے کیونکہ اسی تاریخ کو 10 سال قبل ورون نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ہندی سنیما میں ورون کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا۔ اداکار نے 2012 میں کرن جوہر کی رومانوی کامیڈی ڈرامہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ساتھ اپنی کرئیر کی شروعات کی تھی۔

مزید پڑھیں:جھانوی کپور اور ورون دھون نے 'بوال' کی شوٹنگ مکمل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.