ETV Bharat / entertainment

Utkarsh Sharma learnt Urdu: غدر 2 کے اداکار اتکرش شرما نے فلم میں اپنے کردار کےلیے اردو سیکھی - غدر 2 کے اداکار اتکرش شرما

فلم غدر 2 کے اداکار اتکرش شرما نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے اردو سکیھی ہے۔ انہوں نے فلم غدر میں سنی دیول کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا اور اب وہ فلم کے سیکوئل میں ایک بار پھر اس کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

غدر 2 کے اداکار اتکرش شرما نے فلم میں اپنے کردار کےلیے اردو سیکھی

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 2:02 PM IST

سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم غدر: ایک پریم کتھا کا سیکوئل جلد ہی سنیماگھروں کی زینت بننے والا ہے۔ اس فلم کے اداکار اتکرش شرما جنہوں نے غدر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا، وہ اب فلم کے سیکوئل کے لیے زبردست تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کے لیے اداکار نے اردو زبان سیکھی ہے تاکہ وہ اپنے کردار کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔ فلم غدر میں اتکرش نے سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔Utkarsh Sharma learnt Urdu

فلم کی شوٹنگ لکھنؤ میں ہوئی ہے اور اسکرپٹ کے مطابق اتکرش کو اپنے کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے لیے ایک ماہ تک اردو کا مشق لینا پڑا تاکہ وہ اپنے تلفظ کو بہتر کرسکیں۔ اتکرش نے بالی ووڈ کے مشہور ہستیوں کو اردو سیکھانے والے تجربہ کار اور معروف استاد و اداکار شوکت مرزا سے اردو سیکھی ہے۔ شوٹنگ کے دوران ہی وہ ان سے اردو سیکھا کرتے تھے۔ شوٹنگ سے فرصت پاکر اتکرش مرزا کے ساتھ بیٹھ کر اردو ڈائیلاگ اور ان کا صحیح تلفظ سیکھتے تھے۔۔

اتکرش نے بتایا کہ 'فلم کے پس منظر کو دیکھتے ہوئے، میرے کردار کی زبان پنجابی ہے لیکن انہیں اردو میں بھی بات کرنی پڑتی ہے، جسے میں غلط نہیں بول سکتا تھا۔ میرے لیے یہ بہت اہم تھا کہ میں زبان اور اس کے بول کو انتہائی ایمانداری کے ساتھ سیکھوں اور مجھے امید ہے کہ یہ اسکرین پر ویسی ہی نظر آئے گی۔ میں شائقین کو فلم دکھانے اور ان کا ردعمل جاننے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

'غدر2' میں سنی، امیشا اور اتکرش اپنے کردار میں دوبارہ نظر آئیں گے جو انہوں نے سال 2001 میں آئی فلم غدر میں کیا تھا۔ اس کی ہدایتکاری انیل شرما کر رہے ہیں۔ یہ فلم 11 اگست 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے جہاں اس کا ٹکراؤ رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ اور اکشے کمار کی فلم ’او ایم جی 2‘ سے ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.