ETV Bharat / entertainment

Rishabh Pant Car Accident اروشی روتیلا کی والدہ نے کرکٹر رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کی دعا مانگی

اروشی روتیلا کے بعد اب اداکارہ کی والدہ میرا روتیلا نے بھی رشبھ پنت کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ اب سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنے ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔Rishabh Pant Car Accident

اروشی روتیلا کی والدہ نے کرکٹر رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کی دعا مانگی

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 4:53 PM IST

حیدرآباد: ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز رشبھ پنت 30 دسمبر کو ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ کرکٹر اس حادثے میں بری طرح زخمی ہوئے اور وہ ابھی زیرعلاج ہیں۔ رشبھ کے مداحوں سمیت ملک اور دنیا کے سبھی کھلاڑی ان کی سلامتی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا، جو اکثر رشبھ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، نے بھی رشبھ کا نام لیے بغیر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے، جس پر انہیں بری طرح ٹرول کیا گیا تھا۔ اب اروشی کی والدہ میرا روتیلا نے رشبھ کے نام ایک پوسٹ لکھا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ Rishabh Pant Car Accident

اروشی کی ماں میرا روتیلا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ہر روز نئی پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس دوران اداکارہ کی والدہ نے کسی بھی تنقید کی پرواہ کیے بغیر رشبھ پنت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا ہے کہ 'ایک طرف سوشل میڈیا کی افواہیں اور دوسری طرف آپ کی صحت اور بین الاقوامی سطح پر اتراکھنڈ کا نام روشن کرنا، سدھابالی بابا آپ پر خصوصی رحمتیں فرمائے، آپ سب بھی دعا کریں'۔

اب جیسے ہی اروشی روتیلا کی ماں کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں آئی ویسے ہی اس پر تبصرے آنے شروع ہوگئے۔ میرا روتیلا کی پوسٹ پر صارفین نے شدید تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'ساس'۔ ساتھ ہی ایک اور صارف نے میرا روتیلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، کہ 'رشبھ بھائی کی خیریت کے لیے دعا کرنے کا شکریہ'۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'داماد ٹھیک ہو جائے گا، فکر مت کرو'۔ ایک صارف نے تو حد ہی کر دی اور لکھا کہ 'اروشی، اپنی اصلی انسٹا آئی ڈی کے ساتھ سوشل میڈیا پر آؤ'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'تم داماد لکھنا بھول گئی'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اب رشبھ بھیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے، کیونکہ ان کی ماں نے انہیں آشیرواد دیا ہے'۔ ایک نے لکھا ہے کہ 'یہ اکاؤنٹ اروشی میڈم چلاتی ہیں، خدا بھائی کو جلد سلامت رکھے'۔

آپ کو بتادیں کہ رشبھ پنت کے حادثے کے بعد اروشی روتیلا نے بھی ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔ اس پوسٹ میں اداکارہ نے بغیر رشبھ پنت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا 'دعا کر رہی ہوں'۔

واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعہ کے روز دہلی سے روڑکی اپنے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پنت کی کار جل کر راکھ ہو گئی۔ پنت کو سر، دائیں کلائی، دائیں گھٹنے، ٹخنے اور انگوٹھے پر چوٹیں آئیں۔ رشبھ کسی طرح گاڑی سے باہر آیا۔ جس کے بعد انہیں روڑکی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رشبھ پنت کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ہائر سینٹر دہرادون کے میکس اسپتال ریفر کر دیا تھا۔ وہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابھی رشبھ پنت کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Urvashi Rautela Getting Trolled رشبھ پنت کے حادثے کے بعد اروشی روتیلا کو ٹرول کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.