ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rautela Trolled سوشل میڈیا صارفین کا اروشی روتیلا پر پلاسٹک سرجری کرانے کا الزام، پرانی تصاویر وائرل - اروشی روتیلا کی پلاسٹک سرجری

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرول ہورہی ہیں۔ اس بار اداکارہ کو اس لیے ٹرول کیا جارہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اروشی نے سرجری کرائی ہے اور وہ اپنے پرانے دنوں کے مقابلے میں اب بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔

اروشی روتیلا پر پلاسٹک سرجری کرانے کا الزام، پرانی تصاویر وائرل

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 3:18 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کے لیے ٹرولنگ اور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اگرچہ اداکارہ کو جہاں ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی وجہ سے توجہ ملتی ہے وہ اب انہی وجوہات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اداکارہ کی ایک پرانی تصویر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا صارفین کے نشانے میں آگئی ہیں۔ صارفین کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے کئی سرجری کروائی ہے۔Urvashi Rautela Trolled

اروشی روتیلا کی پرانی تصویر
اروشی روتیلا کی پرانی تصویر

اداکارہ کے اسکول کے دنوں کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں اروشی میں کئی جسمانی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں اور ایسا صرف پلاسٹک سرجری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ان کی پرانی تصاویر نے صارفین کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد سے اداکارہ کے پلاسٹک سرجری کرانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اروشی روتیلا کی پرانی تصویر
اروشی روتیلا کی پرانی تصویر

اروشی کی وائرل ہوئی ان تصاویر میں وہ پہچان میں نہیں آرہی ہیں۔ لیکن ماڈل سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی اروشی کی یہ تصویر انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ سرخ لباس میں نظر آرہی ہیں۔ ایک اور تصویر میں اروشی کو پارک میں جامنی رنگ کا لباس پہنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اروشی روتیلا کی پرانی تصویر
اروشی روتیلا کی پرانی تصویر

سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرانی کی بات یہ ہے کہ اروشی وائرل ہونے والی تصاویر میں بالکل مختلف نظر آرہی ہیں۔ اروشی کی تصاویر کے وائرل ہونے کے فوراً بعد لوگوں کے ایک گروپ نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ کچھ صارفین کی جانب سے ان پر الزام بھی لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

ایک صارف نےلکھاکہ وہ مکمل طور پر الگ لگ رہی ہیں۔ ان کی ناک اور بھوئیں دونوں اب بدل گئے ہیں۔ لیکن یہ سب ٹھیک ہے، صرف ایک چیز جو مجھے پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اب بھی مقبولیت اور توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' ان کے بھوئیں ایک ڈراؤنا خواب لگ رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:Urvashi Rautela on Rishabh Pant اروشی روتیلا نے رشبھ پنت کی صحت کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا ’میری بھی دعا ہے‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.