ممبئی: ٹی سیریز اور ریلائنس انٹرٹینمٹ نے میچ کٹ پروڈکشنز نے اپنی آئندہ مشترکہ پروجیکٹ ' شیردل : دی پیلیبھت ساگا' کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ یہ ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے۔ سچے واقعات پر مبنی اس فلم کی ہدایتکاری سریجیت مکھرجی نے کی ہے۔ اس فلم میں شہرکاری، جانوروں اور انسانوں کے درمیان تنازعات اور غربت جیسی موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے گاؤں کے ارد گرد گھومتی ہے جو ایک جنگل کے کنارے آباد ہے اور کیسے گاؤں میں پھیلی غریبی گاؤں کے دیہی لوگوں کو عجیب و غریب عمل کرنے کے لیے مجبور کردیتی ہے۔ Sherdil Trailer Out
اس ٹریلر میں گنگا رام کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جس کا کردار پنکج ترپاٹھی نے ادا کیا ہے۔ گنگارام ایک ایسا راستہ اختیار کرتا ہے اور اپنی جان دینے کے بارے میں سوچتا ہے تاکہ شیر کے حملے میں مارے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے اس کے اہل خانہ کو ملنے والے معاوضے سے ان کی پریشانی دور ہوسکے۔ اس لیے وہ ایک دن جنگل چلا جاتا ہے اور اپنی موت کا انتظار کرتا ہے۔ جہاں اس کی ملاقات جم سے ہوتی ہے، جس کا کردار نیرج کابی نے ادا کیا ہے۔ وہ اس فلم میں ایک شکاری ہیں اور اس کے بعد جو ہوتا ہے وہ اب کو فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
فلم کے حوالے سے ہدایتکار مکھرجی نے بتایا کہ 'شیردل برسوں سے میرا ایک ڈریم پروجیکٹ رہا ہے۔ سال 2017 میں پیش آئے ایک ایسے ہی سچی واقعہ کو پڑھنے کے بعد میں نے فوری طور پر ایک کہانی لکھی اور اسے رجسٹر کرایا اور میں طویل عرصے سے اس پر فلم بنانا چاہتا تھا۔ آخر کار پانچ سال بعد یہ خواب پورا ہوا اور ہم آپ کے لیے گنگارام کی کہانی بڑے پردے پر لے کر آئے ہیں۔
'شیردل: دی پیلیبھت ساگا' کو گلشن کمار، ٹی سیریز فلم اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے پیش کیا ہے، جسے بھوشن کمار اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے میچ کٹ پروڈکشن کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 24 جون کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں: SRK's Jawan Teaser Release: شاہ رخ خان کی آئندہ فلم 'جوان' کا ٹیزر ریلیز