ETV Bharat / entertainment

Trade Expert on Liger Poor Performance: لائیگر کی پہلے دن کی خراب کمائی پر فلم تجزیہ کا کیا کہنا ہے؟ جانئیے - فلم لائیگر کی پہلے دن کی کمائی

ملک کے مختلف شہروں میں فلم لائیگر کی زبردست تشہیر کرنے کے باوجود فلم، شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام کیوں رہی؟ لائیگر کے پہلے دن کی کمائی کو دیکھتے ہوئے تجارتی تجزیہ کارن کرن تورانی نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار پوری جگننادھ نے 'بری کہانی' پیش کی ہے اور یہی وجہ ہے لائیگر لوگوں کو تھیٹروں کی جانب رخ کرنے میں ناکام ہورہا ہے۔Trade Expert on Liger Poor Performance

لائیگر کی پہلے دن کی خراب کمائی پر فلم تجزیہ کا کیا کہنا ہے

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 2:29 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): جمعرات کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم 'لائیگر' بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ شوز کی پہلے دن کی تعداد کم رہی ہے جو فلم کی خراب اوپننگ کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔Trade Expert on Liger Poor Performance

ایلارا کیپیٹل کے فلمی تجارتی تجزیہ کار کرن تورانی نے کہا کہ لائیگر کو ملنے والے ردعمل برے ہیں۔' ہم نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ ریلیز کے پہلے دن ساؤتھ میں فلم 30 سے 30 کروڑ روپے کمائی کرے گی لیکن تیلگو باکس آفس پر فلم کو ملنے والا ردعمل امید سے کم رہا ہے'۔

تورانی کا کہنا ہے کہ ' فلم کی مجموعی کمائی 170 سے 180 کروڑ روپے ہونے کی امید تھی، جس میں سے 25 فیصد کمائی ہندی بولنے والے علاقوں میں ہونے والی تھی لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ فلم صرف 55 سے 60 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' ہندی علاقے میں فلم کے 60 کروڑ روپے کمانے کے امکان تھے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ وہاں صرف 10 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی'۔

جب تورانی سے سوال کیا گیا کہ جو فلم ریلیز سے پہلے اتنی سرخیوں میں تھی اسے ایسی حالت کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ' اس کا جواب ہے پوری جگننادھ کے ذریعہ پیش کی گئی خراب کہانی، جنہوں نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ تورانی نے لائیگر کی ناکامی پر کہا کہ ' ان دنوں جس طرح کی کہانی فلموں میں دکھائی جارہی ہے اس کے لیے ہمیں واقعی میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرنا ہوگا'۔

تورانی مزید کہتے ہیں کہ ' یہ فلم تھیٹروں میں ہجوم کو کھینچنے میں ہر محاذ پر ناکام ہو رہی ہے۔ لوگوں نے 2015 میں اکشے کمار اور سدھارتھ ملہوترا کی اداکاری والی فلم برادرز میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھا تھا'۔

مستقبل میں باکس آفس پر کس طرح کی فلمیں کام کریں گے، اس پر تجارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ' فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ خود شناسی کرنے اور اس میدان میں بنے رہنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ واحد طریقہ ہے جس سے صنعت اپنے آپ کو مالی نقصانات اور ہر جمعہ کو ہونے والی شرمندگی سے بچا سکتی ہے'۔

ہندی سنیما کی خامیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر کرن نے کہا کہ 'صرف اچھی اور ریلیسٹیک وی ایف ایکس والی فلمیں اور غیر معمولی مواد والی ایونٹ فلمیں باکس آفس پر کام کریں گے'۔انڈسٹری کو مواد کے لحاظ سے بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ اب تھیٹر میں ایک مخصوص قسم کی فلمیں دیکھنے کے لیے آتے ہیں'۔

مزید پڑھیں:LIGER In Cinema Now وجے دیورکونڈا کی پہلی بالی ووڈ فلم لائیگر آج ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.