ETV Bharat / entertainment

Sohil Ramani counters Jennifer Mistry's claims: تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے میکر سہیل رمانی نے جینیفر مستری کے الزام کو غلط ٹھہرایا، 'میرے پاس ثبوت ہیں' - جینیفر مستری جنسی ہراساں کا الزام

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ جینیفر مستری کی طرف سے شو کے پروڈیوسر اسیت مودی، ایگزیکٹو پروڈیوسر جتن بجاج اور آپریشنز ہیڈ سہیل رمانی کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد شو کے میکر سہیل نے کہا کہ ان کے پاس جینیفر کے جھوٹے الزامات کے ثبوت موجود ہیں اور وہ جلد قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے میکر سہیل رمانی نے جینیفر مستری کے الزام کو غلط ٹھہرایا

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 5:10 PM IST

حیدرآباد: تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ جینیفر مستری نے اپنی ایف آئی آر میں پروڈیوسر اسیت مودی، شو رنر اور آپریشنز ہیڈ سہیل رمانی، اور ایگزیکٹو پروڈیوسر جتن بجاج کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، کسی بھی عورت کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد رمانی نے اس دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جینیفر نے جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔Sohil Ramani counters Jennifer Mistry's claims

انہوں نے کہا کہ ' اگر جینیفر کو شو اور پروڈیوسر کے ساتھ بہت سارے مسائل تھے تو وہ 2016 میں واپس ہمارے ساتھ کام کرنے کیوں آئیں۔ کسی نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا۔ انہوں نے اسیت بھائی کو میسج کیا اور لکھا کہ میں سدھر گئی ہوں، سر مجھے ایک موقع دو'۔

رمانی نے مزید کہا کہ ' میں اس حقیقت کو قبول نہیں کرپا رہاہوں کہ مستری جو کبھی میری دوست ہوا کرتی تھیں، انہوں نے میرا نام ان سب میں گھسیٹ لیا۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ میرے خلاف کیوں ہیں۔ میں صرف اپنا کام کر رہا تھا۔ کاروباری پروٹوکول پر عمل کرنا میرا کام ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر آپ دیر سے آتی ہیں یا ایسی چیزیں کرتے ہیں جس سے پروڈکشن کے کام میں خلل پڑتا ہے، تو پروڈکشن ٹیم اس پر بولے گی۔ ہم نے تو ڈانٹا بھی نہیں، پیار سے سمجھایا تھا۔ ہم ڈانٹا جب یہ سب بار بار ہونے لگا۔ تو یہ سب پبلسٹی حاصل کرنے کی ایک چال ہے'۔

رمانی نے مودی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستری کی شکایت کے جواب میں قانونی کارروائی بھی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس مختلف ثبوت ہیں ۔اگر ضروری ہوا تو وہ پیش کر سکتے ہیں۔' میں نے تقریباً 15 دن پہلے ہی اپنے بیان میں پولیس کو سب کچھ بتا دیا ہے۔ ہمارے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے تمام دستاویزات موجود ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے لے کر پروڈیوسر کو بھیجے گئے ان کے میسج کے اسکرین شاٹس۔ جو میں پولیس کو فراہم کروں گا اگر مجھے دوبارہ طلب کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستری کی حالیہ ایف آئی آر کے بعد سے کسی نے پروڈیوسرز سے رابطہ نہیں کیا۔

رامانی نے تاہم اسکرین شاٹس یا کوئی اور ثبوت شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ کہا ہے کہ ایسا کرنے سے شو کے ارد گرد غیر ضروری تنقید پیدا ہو گی۔ انہوں نے مستری کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'سو لوگ روزی روٹی کے لیے اس شو پر انحصار کرتے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ انہیں جینیفر کے جھوٹ کا نتیجہ بھگتنا پڑے'۔ انہوں نے مستری کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی جب جینیفر نے کہا تھا کہ خواتین اداکاراؤں کو سیٹ پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا تھا جب کہ کوئی سین بھی نہیں ہوتا تھا۔

رمانی کے ان الزامات کے بعد جب مستری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ جب وہ شو میں واپس آئی تو انہیں پروڈکشن یونٹ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ' کچھ چیزیں ادھر ادھر ہوئیں اوار جب میں نے ان کے خلاف بولنے کی کوشش کی تو مجھے چپ کرا دیا گیا۔ مجھے پہلی بار پریشانی جنوری 2013 میں ہوئی۔ جب انہوں نے میرے والد کی وفات کے چار دن بعد مجھے واپس کام پر بلایا لیا۔ لیکن وہ مسئلہ وہیں ختم ہوگیا تاھ۔ مشکلات اکتوبر 2018 میں شروع ہوئیں اور پھر مارچ 2019 میں آسیت نے مجھے جنسی ہراساں کیا۔ میرے پاس سہیل کی فون ریکارڈنگز ہیں جس میں وہ مجھے پریشان کررہے ہیں، چیخ رہے ہیں اور ہراساں کر رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے پروڈیوسرز پر جنسی ہراساں کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.