ETV Bharat / entertainment

Thumkeshwari Song OUT بھیڑیا کا پہلا نغمہ ریلیز، ورون اور کریتی کے علاوہ شردھا کپور نے بھی ٹھمکے لگائے - ٹھمکیشوری میں شردھا کپور

یوں تو ورون دھون اور کریتی سینن پر فلم بھیڑیا کا نیا نغمہ 'ٹھمکیشوری' فلمایا گیا ہے لیکن شردھا کپور کے زبردست ٹھمکے اور اداؤں نے محفل لوٹنے کا کام کیا ۔Thumkeshwari Song OUT

بھیڑیا کا پہلا نغمہ ریلیز، ورون اور کریتی کے علاوہ شردھا کپور نے بھی ٹھمکے لگائے

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 4:20 PM IST

حیدرآباد: ورون دھون اور کریتی سینن کی ہارر کامیڈی فلم 'بھیڑیا' کا خوفناک ٹریلر 19 اکتوبر کو ریلیز ہوا۔ فلم کے ٹریلر کو شائقین نے بے حد پسند کیا اور ساتھ ہی فلم کی مرکزی اسٹار کاسٹ ورون دھون اور کریتی سینن نے اپنے کام سے شائقین کو متاثر کیا۔ اب فلم کا پہلا گانا 'ٹھمکیشوری' 28 اکتوبر کو ریلیز ہوا ہے۔ کریتی اور ورون اس فلم کے ذریعے پہلی بار ایک مختلف طرز کی فلم میں نظر آ رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات امر کوشک نے دی ہیں۔ فلم 25 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔ Thumkeshwari Song OUT

ورون دھون اور کریتی سینن نے اپنی آنے والی فلم بھڑیا کے ڈانس نمبر ٹھمکیشوری کا میوزک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں دونوں اداکار کو ایک بڑے سیٹ پر ہزاروں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن گانے میں شردھا کپور کی انٹری لوگوں کو متوجہ کرنے میں زیادہ کامیاب ہوئی ہے۔

گانا 'ٹھمکیشوری' سچن جگر، رشمیت کور اور ایش کنگ نے گایا ہے۔ گانے کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ ساتھ ہی اس گانے میں سچن جگر کا میوزک بھی ہے۔ ابھیشیک بنرجی اور پالن کبک فلم میں ورون کے دوستوں کا کردار ادا کر رہے ہیں اور گانے میں رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

2018 کی فلم استری اور 2021 کی فلم روحی کے بعد بھیڑیا دنیش وجن کی تیسری ہارر کامیڈی فلم ہے۔ امر کوشک کی ہدایتکار میں بنی فلم میں ورون بھاسکر کے کردار میں نظر آرہے ہیں، جو ہر چاندنی رات کو بھیڑیا میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ کریتی چھوٹے بالوں والی ویٹرنری ڈاکٹر کے کردار میں نظر آتی ہیں۔

ٹریلر میں ورون دھون کا ڈراونا انداز اور کریتی سین کو ڈاکٹر کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ تین منٹ سے کم دورانیے کے اس ٹریلر میں ورون دھون نے بھیڑیا کے کردار میں لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ ۔ دراصل ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ورون دھون کو بھیڑیے نے کاٹ لیا ہے جس سے ان کے جسم پر اس کا اثر ہونا شروع ہوجاتا ہے اور وہ آدھی رات کو بھیڑیا بن جاتے ہیں اور جنگل میں گھومنے لگتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم میں کریتی سینن جانوروں کے ڈاکٹر کنیکا کے کردار میں ہیں۔ ٹریلر میں ورون دھون جہاں ایک طرف مزاحیہ کردار میں نظر آتے ہیں تو دوسری طرف ان کا خوفناک چہرہ بھی ناظرین کو نظر آتا ہے۔

ورون دھون کے دیگر فلمی پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو بھیڑیا کے علاوہ وہ فلم بوال کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں جانوی کپور پہلی بار ان کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس سے قبل ورون فلمساز کرن جوہر کی فیملی ڈرامہ فلم جگ جگ جیو میں نظر آئے تھے۔ وہیں کریتی سینن کو آخری بار اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے میں دیکھا گیا تھا۔ فلم بھیڑیا کے علاوہ کریتی فلم آدی پورش میں سیتا کا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں: Bhediya New Poster: ورون دھون نے فلم بھیڑیا سے اپنا خوفناک پوسٹر شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.