ETV Bharat / entertainment

The kerala Story team meet Nitin Gadkari: دی کیرالہ اسٹوری کے اداکاراؤں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی - دی کیرالہ اسٹوری کے پروڈیوسر وپل شاہ

دی کیرالہ اسٹوری کی ٹیم نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ ادا شرما، یوگیتا بہانی اور سونیا بالانی سمیت فلم کے پروڈیوسر وپل شاہ بھی نتن گڈکری سے ملے، اب ان کی ملاقات کی چند تصاویر ٹویٹر پر سامنے آئی ہے۔

دی کیرالہ اسٹوری کے اداکاراؤں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 25, 2023, 2:52 PM IST

ممبئی: فلم پروڈیوسر وپل شاہ، اداکار ادا شرما اور دی کیرالہ اسٹوری کی ٹیم نے جمعرات کو مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے نتن گڈکری سے ممبئی میں ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل پر نتن گڈکری نے فلم پروڈیوسر وپل شاہ، آشین شاہ اور اداکار ادا شرما، یوگیتا بہانی اور سونیا بالانی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں دی کیرالہ اسٹوری کی ٹیم کو نتن گڈکری کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔The kerala Story team meet Nitin Gadkari

انہوں نے ایک گروپ فوٹو بھی شیئر کی۔ دی کیرالہ اسٹوری اپنی کہانی کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔ دی کیرالہ سٹوری میں ادا شرما، یوگیتا بہانی، سدھی ادنانی، اور سونیا بالانی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم کے ارد گرد تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اس کے ٹریلر میں دعویٰ کیا گیا کہ کیرالہ سے 32 ہزار خواتین لاپتہ ہوئی ہیں اور دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس میں شامل ہوگئی ہیں۔ اس بیان نے ایک سیاسی بحث کو جنم دیا اور بہت سے رہنماؤں نے اس دعوے کی صداقت پر سوال اٹھائے۔

اس سے پہلےسپریم کورٹ نے 18 مئی کو فلم دی کیرالہ سٹوری پر مغربی بنگال حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو ہٹانے کا حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے دی کیرالہ اسٹوری کے بنانے والوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ فلم میں مذکورہ 32 ہزار اعداد و شمار کے حوالے ایک مناسب ڈسکلیمر جاری کریں۔ واضح رہے کہ فلم نے اب تک باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے اور یہ رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story BO: متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری نے دو سو کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.