ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story box office: متنازع فلم دی کیرالہ اسٹوری کی ساتویں دن کی باکس آفس کمائی

author img

By

Published : May 12, 2023, 11:29 AM IST

سدیپتو سین کی متنازع فلم دی کیرالہ سٹوری باکس آفس پر کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ فلم نے اب تک 80 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے اور امکان ہے کہ وہ اپنے دوسرے ہفتے میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔

متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری کی ساتویں دن کی باکس آفس کمائی

حیدرآباد: دی کیرالہ اسٹوری ہندوستان میں 2 ہزار سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے کے ایک ہفتہ بعد بھی تھیٹروں میں اچھی کمائی کر رہی ہے۔ سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ساتویں دن 12 کروڑ روپے کی کمائی ہے، جس سے فلم کی باکس آفس پر مجموعی کمائی تقریباً 80 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔The Kerala Story box office

انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق ادا شرما کی اداکاری والی فلم دی کیرالہ اسٹوری نے ساتویں دن 12 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اگر یہ رفتار بڑھتی رہی تو متنازعہ فلم اپنے دوسرے ہفتے کے آخر میں 100 کروڑ روپے کی کمائی کرلے گی۔ دی کیرالہ اسٹوری کا موازنہ ویویک اگنی ہوتری کی فلم کشمیر فائلز سے کیا جارہا ہے کیونکہ دونوں فلمیں ریلیز ہوتے ہی تنازعہ کا شکار ہوئی تھیں۔

دی کشمیر فائلز کے مقابلے سدیپتو سین کی فلم کو ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر اچھی کمائی دیکھنے کو ملی۔ جہاں کشمیر فائلز نے پہلے دن 3.55 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی وہیں دی کیرالہ اسٹوری نے 8 کروڑ روپے کی کمائی۔ اچھی شروعات کے باوجود دی کیرالہ اسٹوری دی کشمیر فائلز کے پہلے ہفتے کے مجموعی کمائی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ تاہم یہ فلم سال کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی بن گئی ہے۔

جبکہ اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور ہریانہ کی حکومتوں نے دی کیرالہ سٹوری کو ٹیکس سے پاک کر دیا ہے، وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے ریاست کے چیف سکریٹری کو فلم پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کے بعد اسے ریاست کی تمام اسکرینوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ فلم اپنی ٹیزر ریلیز کے بعد سے ہی سرخیوں میں رہی ہے کیونکہ اس کے ٹریلر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیرالہ سے 32 ہزار لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں اور انہیں دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم لوگوں کی جانب سے اس کی تنقید کیے جانے کے بعد فلمساز نے اپنے اس دعوے کو واپس لے لیا اور بعد میں اس فلم کو تین خواتین کی زندگی پر مبنی فلم قرار دیا۔

مزید پڑھیں:Adah Sharma Thanks Fans: ادا شرما نے دی کیرالہ اسٹوری کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.