ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story box office Day 12: ادا شرما کی فلم دی کیرالہ اسٹوری نے باکس آفس پر 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا

author img

By

Published : May 17, 2023, 3:58 PM IST

سدیپتو سین کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی کیرالہ اسٹوری باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے کیونکہ فلم نے گھریلو مارکیٹ میں اب تک 150 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے۔

ادا شرما کی فلم دی کیرالہ اسٹوری نے باکس آفس پر 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا

حیدرآباد: فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' جس میں ادا شرما مرکزی کردار میں ہیں، متعدد تنازعات میں گھرے ہونے کے باوجود شائقین کو تھیٹر میں کھینچنے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ فلم 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے اور کلیکشن کے لحاظ سے باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہے۔The Kerala Story box office Day 12

فلم گھریلو مارکیٹ میں صرف 12 دنوں میں 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اب بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔ اگر فلم اسی رفتار سے ٹکٹ کھڑکی پر چلتی ہے تو یہ جلد ہی بھارت میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے۔ 'دی کیرالہ سٹوری' بھارت میں 5 مئی کو ریلیز ہوئی تھی۔ ادا شرما کی اس فلم پر ریاست مغربی بنگال میں پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمل ناڈو میں بھی اس فلم کی نمائش روک دی گئی ہے۔

تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق دی کیرالہ اسٹوری 16 مئی کو سینما گھروں میں 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی ہے، اب تک گھریلو باکس آفس پر فلم کی مجموعی کمائی 156.84 کروڑ روپے ہے۔ ادا شرما کی فلم آئندہ ایک اور ہفتے میں 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر سکتی ہے۔

'دی کیرالہ اسٹوری' کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک ہندو خاتون (ادہ شرما) کی کہانی کو پیش کرتی ہے جس کا اسلام قبول کرنے کے لیے برین واش کیا جاتا ہے اور پھر اسے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل کرانے کے لیے شام لے جایا جاتا ہے۔ 'دی کیرالہ اسٹوری' کو وپل امرت لال شاہ نے پروڈیوس کیا ہے اور ہدایت کاری سدیپتو سین نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story Controversy دی کیرالہ اسٹوری پر کوئی پابندی نہیں، ناظرین نے اسے مسترد کردیا، تمل ناڈو حکومت

فلم کی ریلیز سے چند دن پہلے میکرز نے اپنے اس دعوے کو بدل دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ فلم کیرالہ کی 32 ہزار لاپتہ خواتین کی زندگی پر مبنی ہے۔ بعد میں لوگوں کے احتجاج کے بعد انہوں نے فلم کے ٹریلر میں بتایا کہ یہ فلم تین خواتین کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس تبدیلی نے ایک بہت بڑی بحث کو جنم دیا اور لوگوں نے فلم اور میکرز پر کئی سوالات اٹھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.