حیدرآباد: فلمساز سدیپتو سین کی حالیہ ریلیز فلم دی کیرالہ اسٹوری سال 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں اپنی جگہ جلد بنا لے گی۔ ریلیز سے قبل فلم تنازع میں گھری رہی لیکن ریلیز کے دوسرے ہفتے سنیما گھروں میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔ یہ فلم کے لیے کامیابی کی بات ہے کہ ریلیز کے دوسرے ہفتے کے پیر کو بھی اس کا باکس آفس کلیکشن ریلیز کے پہلے پیر کے برابر ہے۔The Kerala Story box office Day 11
فلم جلد ہی 2023 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ فلم بن جائے گی۔ یہ فلم لو رنجن کی تو جھوٹی میں مکّارکو پیچھے چھوڑنے سے صرف چند قدم دور ہے۔ لو رنجن کی فلم میں رنبیر کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انڈسٹری ٹریکر کے مطابق دی کیرالہ اسٹوری نے اپنے دوسرے پیر کو 10 کروڑ روپے کمائے، جس سے فلم کی مجموعی کمائی تقریبا 146.74 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ فلم کا دوسرا ویک اینڈ بھی باکس آفس پر پہلے ویک اینڈ سے بہتر رہا۔ اپنے پہلے ہفتہ کی 11.22 کروڑ کی کمائی کے مقابلے، اس نے اپنے دوسرے ہفتہ کو 19.50 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے پچھلے اتوار کو 16.40 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اس اتوار کو فلم نے 23.75 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق دی کیرالہ اسٹوری کی باکس آفس پر کامیابی فلم انڈسٹری کے لیے ایک "آنکھ کھولنے والی" ہے، جو سال کے پہلے پانچ مہینوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ صرف شاہ رخ خان کی فلم پٹھان باکس آفس پر ہلچل پیدا کرنے میں کامیاب رہی۔ فلم نے نئے سال کا آغاز 543.05 کروڑ روپے کی زبردست کمائی سے کیا۔ اگرچہ تو جھوٹی میں مکّار پٹھان کی طرح کامیاب نہیں تھی، اس کے باوجود فلم شائقین کی اچھی تعداد کو اپنی جانب توجہ مبذول کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس نے 149.05 کروڑ روپے کی کمائی کی۔