ETV Bharat / entertainment

Film Festival Awards دادا صاحب فلم فیسٹیول میں 'دی کشمیر فائلز' کو بہترین فلم کا ایوارڈ - دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز

دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز کا اعلان پیر کو کیا گیا، جس میں دی کشمیر فائلز نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور انوپم کھیر نے فلم کے لیے سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار کا ایوارڈ جیتا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 21, 2023, 1:48 PM IST

ممبئی: داداصاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ 2023 میں فلم 'دی کشمیر فائلز' کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ہدایتکار وویک اگنی ہوتری کی اس فلم کو ایوارڈ تقریب میں بہترین فلم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد اگنی ہوتری نے اسے دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں کو وقف کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یہ ایوارڈ دہشت گردی سے متاثرہ تمام لوگوں اور ملک کے لوگوں کے آشیرواد کے لیے وقف ہے۔ اس کے علاوہ ، اداکار انوپم کھیر، رنبیر کپور، ورون دھون، رشبھ شیٹی اور اداکارہ ریکھا سمیت بہت سارے لوگوں نے بھی ایوارڈ جیتا۔ ایس ایس راجامولی کی آر آر آر کو سال کی بہترین فلم کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔

میگا اسٹار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ کنڑ اداکار رشبھ شیٹی نے کنتارا کے لیے موسٹ پرامسنگ اداکار کا ایوارڈ جیتا، جب کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور برہماسترا پارٹ ون - شیوا میں ان کی پرفارمنس کے لیے بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ورون دھون نے فلم بھیڑیا کے لیے 'کریٹکس بیسٹ ایکٹر' کا ایوارڈ جیتا، جب کہ انوپم کھیر نے 'دی کشمیر فائلز' میں اپنی اداکاری کے لیے 'موسٹ ورسٹائل ایکٹر آف دی ایئر' کا ایوارڈ جیتا۔ لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Oscar 2023's reminder list: متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' آسکر کی ریمائنڈر لسٹ میں شامل، یہ بھارتی فلمیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.