ETV Bharat / entertainment

The Crew کرینہ کپور نے اپنی فلم دی کریو کی شوٹنگ سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 5:05 PM IST

کرینہ کپور خان نے اپنی آئندہ فلم دی کریو کے سیٹ سے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں کرینہ اپنی وینٹی وین میں ایک سین کے لیے تیار ہوتی نظر آرہی ہیں۔

کرینہ کپور نے اپنی فلم دی کریو کی شوٹنگ سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کی

حیدرآباد: کرینہ کپور خان، جنہیں اپنے اسٹریمنگ چیٹ شو 'واٹ ویمن وانٹ'کے لیے لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے، نے بدھ کو اپنی نئی فلم دی کریو کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کی۔ کرینہ کو اپنی وینٹی وین میں آئینے کے سامنے تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں کافی کا ایک بڑا مگ اور فلم کا اسکرپٹ بھی نظر آرہا ہے۔The Crew

انسٹاگرام پر کرینہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کریو ممبر کی تعریف اور اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ' ڈے 2 دی کریو'۔ ایک طویل انتظار کے بعد کرینہ کپور نے آخر کار اپنی آئندہ فلم دی کریو کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ اداکارہ کے اس خبر نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان، تبو، کریتی سینن، اور دلجیت دوسانجھ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرینہ کپور خان ریا کپور کے ساتھ کام کر کے بہت پرجوش ہیں۔ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں فلم کے فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے پورا یقین ہے کیونکہ ریا اپنے اسٹائل کے لیے جانی جاتی ہے اور مختلف قسم کے ڈیزائن تیار کرتی ہے'۔ لال سنگھ چڈھا اداکارہ نے فلم کے حوالے سے یہ بھی کہا تھا کہ فلم بہت مزے کی ہے اور فلم کا ماحول بھی اسی طرح کا ہے، لہذا امید ہے کہ ہم اسے ایسا ہی مزے دار بنا پائیں'۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ یہ فلم ان کے دیگر پروجیکٹس سے مختلف ہونے والا ہے۔ فلم دی کریو ایک گلیمرس، ہندی کمرشل فلم ہوگی۔ فلم کی کہانی تین خواتین کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کام کرتی ہیں لیکن جیسے ہی وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں ان کی قسمت ایک ایسے موڑ میں انہیں لا کھڑا کرتی ہیں جہاں وہ خود کو جھوٹ کے جال میں پھنسا ہوا پاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Jab KI met KA again: فلم کی اینڈ کا کے سات سال مکمل ہونے پر ارجن کپور نے کرینہ کے ساتھ تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.