ETV Bharat / entertainment

Taslima Nasreen on Rakhi Sawant: راکھی کی عادل خان سے شادی پر تسلیمہ نسرین کا بیان' راکھی ساونت کو بھی اسلام قبول کرنا پڑا'

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 11:59 AM IST

اداکارہ راکھی ساونت کی بوائے فرینڈ عادل خان سے شادی کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ فاطمہ لگایا ہے۔ ان خبروں کے درمیان بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے بھی ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

راکھی کی عادل خان سے شادی پر تسلیمہ نسرین کا بیان

حیدرآباد: معروف بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے جمعرات کو ان خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ عادل خان سے شادی کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر 'راکھی ساونت فاطمہ' کرلیا ہے۔ راکھی کے اسلام قبول کرنے کی خبریں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب ان کا نکاح نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔ خواتین کی آزادی اور اسلام پر تنقید کے حوالے سے کئی کتابیں لکھنے والی تسلیمہ نسرین نے ٹویٹر پر راکھی ساونت اور عادل خان کی شادی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نسرین نے کہا کہ 'اسلام کو ترقی پسند اور بین المذاہب شادی کو قبول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے راکھی کی جانب سے اپنے نام میں فاطمہ لگانے پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ نسرین نے لکھا کہ ' یہاں تک کہ راکھی ساونت کو بھی اسلام قبول کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے ایک ایسے شخص سے شادی کی جو مسلمان تھا۔ دوسرے مذاہب کی طرح، اسلام کو بھی ترقی پسند ہونا چاہیے اور مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان ہونے والی شادیوں کو قبول کرنا چاہیے'۔

  • Even Rakhi Sawant had to convert to Islam because she married a man who happened to be a Muslim. Like other religions Islam must be evolved and accept marriages between Muslims and non-Muslims.

    — taslima nasreen (@taslimanasreen) January 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • Islam must be evolved and accept critical scrutiny, free speech, prophet's cartoons, women's equality, atheism, secularism, rationalism, non-Muslim's rights, human rights, civilization etc. Otherwise it will have no place in the modern society.

انہوں نے مزید کہا کہ ' اسلام کو ترقی پسند ہونا چاہیے اور تنقیدی خیالات، اظہار رائے کی آزادی، پیغمبر کے کارٹون، خواتین کی مساوات، الحاد، سیکولرازم، غیرمسلمانوں کے حقوق، انسانی حقوق، تہذیب وغیرہ کو قبول کرنا چاہیے۔ ورنہ جدید دور کے معاشرے میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہوگی'۔ واضح رہے کہ اپنے اسلام مخالف خیالات کی وجہ سے بنیاد پرست تنظیموں کی جانب سے ملی رہی دھمکیوں کے بعد نسرین نے 1994 میں بنگلہ دیش چھوڑ دیا تھا۔ تب سے وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہے۔

  • He had 13 wives including a 6-year-old child and his daughter in law. Do you want to follow his principles? https://t.co/gQo2T2t6Mh

وہیں راکھی نے بدھ کے روز اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی عادل کے ساتھ 2022 میں ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے نکاح نامے کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کی شادی گزشتہ سال 29 مئی کو ہوئی تھی۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں 44 سالہ اداکارہ لکھتی ہیں کہ 'آخر کار، میں بہت پروجوش ہوں اور میں نے اپنی محبت سے شادی کرلی ہے۔ عادل تمہارے لیے میری بہت غیرمشروط ہے'۔ راکھی ساونت نے پہلے رتیش راج سے شادی کی تھی۔ یہاں تک کہ دونوں سلمان خان کے ریئلٹی شو بگ باس 15 میں ایک ساتھ نظر آئے۔ راکھی نے اپنے بوائے فرینڈ ابھیشیک اوستھی سے بہت پہلے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مزید پڑھیں:Rakhi Sawant Secretly Gets Married راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.